Bharat Express DD Free Dish

Priyanka Gandhi Slams Center: ”،خواتین ریزرویشن نہیں، حد بندی کی بات تھی” بی جے پی پر برہم ہوئیں پرینکا گاندھی، این ڈی اے کے لئے بتایا کالا دن

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل پرکہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے اور وفاقی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی سازش پارلیمنٹ میں ناکام ہوگئی۔ لوک سبھا میں جو ہوا وہ آئین، ملک اور اپوزیشن اتحاد کی جیت تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: خواتین کے ریزرویشن سے متعلق پارلیمنٹ میں بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پرسیدھا حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بارحکومت کوایسا دھچکا لگا ہے، جس سے اس کی پالیسیوں کی حقیقت کھل کرسامنے آتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے زوردے کرکہا کہ خواتین کے حقوق کومزید ملتوی نہیں کیا جا سکتا اور 2023 میں منظورہونے والے قانون کو فوری طورپرلاگو کیا جانا چاہئے۔

حکومت کوحقیقت کا سامنا کرنا ہوگا: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ موجودہ پیش رفت نے واضح کردیا ہے کہ حکومت کی حکمت عملی اب کام نہیں کررہی ہے۔ اسے حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال اس کی اپنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

خواتین سب کچھ سمجھتی ہیں: پرینکا گاندھی
انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین اب پہلے سے کہیں زیادہ باشعورہیں اورانہیں محض پروپیگنڈے سے متاثرنہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق، آج خواتین کودرپیش چیلنجزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اوروہ ہرفیصلے پربغورنگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل کی نہیں حد بندی (ڈی لمیٹیشن) کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کواپنی منمانی کرنے کی پوری آزادی ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا، جب اپوزیشن متحد ہوتا ہے تویہ کیسے ہارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے یہ کالا دن اس لئے ہے کیونکہ ان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کی سازش کوناکام بنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین بے وقوف نہیں ہیں، وہ سب سمجھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ملک بدل گیا ہے، عوام بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک 12 سال پہلے والی صورتحال میں نہیں ہے۔ بی جے پی پورے ملک میں اپنی مہم کو کھل کرچلائے۔

دکھاوے سے نہیں، فیصلوں سے تبدیلی ہوگی: کانگریس

پرینکا گاندھی نے کہا کہ حقیقی تبدیلی صرف میڈیا مینجمنٹ یا تشہیرسے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ حکومت سے ٹھوس اقدامات کرنے پرزوردیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اب فیصلوں کا وقت ہے، محض اعلانات کا نہیں۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ خواتین ریزرویشن ایکٹ، جسے پارلیمنٹ نے متفقہ طورپرمنظورکیا ہے، فوری طورپرلاگو کیا جانا چاہئے۔ اگراس کے نفاذ میں کوئی تکنیکی رکاوٹیں ہیں توان کومعمولی ترامیم کے ذریعے دورکیا جا سکتا ہے۔

اپوزیشن کے اتحاد نے حکومت کی سازش کو ناکام بنا دیا: پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ کل لوک سبھا میں جو ہوا وہ آئین، ملک اوراپوزیشن اتحاد کی جیت تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سازش ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ دونوں نے کہا کہ اگرآپ اس سے متفق نہیں ہوتے توکبھی جیت نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری سازش ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے نام پراقتدارکواپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read