نتیش کمار نے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ (فائل فوٹو)
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اپنا استعفیٰ گورنرکوسونپ دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بہارکابینہ کی آخری میٹنگ کے بعد نتیش کمارنے آج اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا۔ اب این ڈی اے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوگی اوراس میں نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سے پہلے نتیش کمارسے ملاقات کرنے کے لئے بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین سی ایم ہاوس پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیرشیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔
استعفیٰ دینے کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ نئی حکومت کو میرا پورا تعاون ہوگا۔ اب نئی حکومت یہاں کا کام دیکھے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ یہ اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ یہ بات کہتے رہے ہیں کہ بہارمیں نئی حکومت بننے جا رہی ہے۔ نئی حکومت کومیری طرف سے پورا تعاون رہے گا۔ جب انہوں نے راجیہ سبھا میں جانے کا اعلان کیا تھا، اس وقت بھی سوشل میڈیا پراپنے پوسٹ میں یہ بات کہی تھی کہ بہارکی نئی حکومت کو ہمارا تعاون رہے گا۔
Nitish Kumar tweets, “…We had decided that I would now leave the post of Chief Minister, and therefore, after today’s cabinet meeting, I met the Governor and submitted my resignation to him. Now the new government will look after the work here. The new government will have my… https://t.co/JCavVkFtrH pic.twitter.com/mgWB46nOuy
— ANI (@ANI) April 14, 2026
سمراٹ چودھری وزیراعلیٰ اور نشانت کمار ڈپٹی سی ایم!
نتیش کمارکے استعفیٰ کے ساتھ ہی اب یہ فائنل ہوگیا ہے کہ سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ حالانکہ ابھی ان کے نام کا حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔ وہیں، نتیش کمارکے بیٹے نشانت کمارنائب وزیراعلیٰ بنیں گے۔ کل یعنی 15 اپریل کو11 بجے لوک بھون میں حلف برداری تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعلیٰ اوردونائب وزرائے اعلیٰ حلف لیں گے۔ نائب وزیراعلیٰ کے طورپرنشانت کماراوروجے کمارچودھری کا نام تقریباً فائنل ہے۔ بہارکے گورنرکے سکریٹری ے پیرکے روزسمراٹ چودھری سے ملاقات کی تھی۔ لوک بھون میں حلف برداری تقریب سے متعلق گورنر کے سکریٹری نے سمراٹ چودھری سے ملاقات کی اورکون کون بڑے بڑے لوگ آئیں گے، اس سے متعلق پوری جانکاری دی گئی۔ سمراٹ چودھری نے ممکنہ وزرا کی فہرست سے متعلق بھی گورنرکے سکریٹری سے تبادلہ خیال کیا۔
سمراٹ چودھری کون ہیں؟
16 نومبر1968 کو پیدا ہوئے سمراٹ چودھری کی شادی ممتا کماری سے ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام شکنی چودھری ہے۔ وہیں ماں کا نام پاروتی دیوی ہے۔ سمراٹ چودھری کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارایک سماجوادی لیڈر کے طورپرہوتا ہے۔ شکنی چودھری کبھی لالوپرساد یادو کے خاص ہوا کرتے تھے۔ کالانترمیں شکنی چودھری نے اپنی سیاسی سمت کو نیا راستہ دیا اور وہ نتیش کمارکے ساتھ ہوگئے۔ سمراٹ چودھری کو سیاست وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارریاست کے بڑے لیڈران میں ہوتا ہے۔ سمراٹ چودھری نے اپنے والد کی رہنمائی میں سیاسی کیریئرکا آغازکیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سیاست کی بنیادی باتیں اسی آرجے ڈی، لالوپرساد یادواورتیجسوی یادوسے سیکھی ہیں، جن کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئرکا آغازآرجے ڈی سے کیا تھا۔
ریاست کے 24ویں وزیراعلیٰ ہوں گے سمراٹ چودھری
سمراٹ چودھری بہار کے 24ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف اٹھائیں گے۔ سمراٹ چودھری نے وزیربننے سے لے کروزیراعلیٰ بننے تک کے سفرمیں کئی کہانیوں کوپیچھے چھوڑا دیا ہے۔ وہ بہارمیں دوسرے لیڈرہیں، جنہوں نے نائب وزیراعلی کے طورپرکام کیا اورپھروزیراعلی بننے جا رہے ہیں۔ بہارمیں کرپوری ٹھاکراب تک کے واحد ایسے لیڈر ہیں، جو پہلے نائب وزیراعلیٰ رہے اوربعد میں وزیراعلیٰ بنے تھے۔ ریاست میں سشیل کمار مودی، تارکشور پرساد، وجے کمارسنہا اورتیجسوی یادوکے علاوہ پہلے نائب وزیراعلیٰ بننے والے نارائن سنگھ بھی اس ریکارڈ کونہیں توڑپائے تھے۔ ویہں پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بننے والی رینو دیوی بھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکی تھیں۔ سمراٹ چودھری نے اب اس فہرست میں نام لکھوا لیا ہے، جس فہرست میں ایک اب تک واحد نام کرپوری ٹھاکرکا تھا۔ حالانکہ ابھی رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔ آج شام تک رسمی اعلان کے بعد کل حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


