Bharat Express DD Free Dish

Nitish Kumar Cabinet

نتیش کمار نے بہار کے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے راج بھون پہنچ کر گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ نتیش کمار نے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کو میرا پورا تعاون ہوگا۔ اب نئی حکومت یہاں کا کام دیکھے گی۔

بہار میں کابینہ کی توسیع کے بعد سے بی جے پی اراکین اسمبلی کا ایک گروپ ناراض ہوگیا ہے۔ ان ناراض اراکین اسمبلی کی اتوار کو بی جے پی ایم ایل اے راجو سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی۔

ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی مان گئے ہیں۔ یہ سوال اس وجہ سے اٹھ رہا ہے کیونکہ مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن نے وزارت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ وہ ایک ہی وزارت ملنے سے ناراض بتائے جا رہے تھے۔

مانجھی  نےبہار کی سیاست میں پلٹی مارنے اور یوٹرن لینے کے معاملے  میں اب نتیش کمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چونکہ جیتن رام مانجھی گزشتہ 8 سالوں میں 7 بار یوٹرن لے چکے ہیں۔ جبکہ نتیش کمار نے 10 سالوں میں 4 بار یوٹرن لیا ہے۔