Bharat Express DD Free Dish

IPL 2026: سن رائزرس حیدرآباد کا ٹوٹ گیا یہ خواب، 23 کروڑ کے کھلاڑی نے ابھیشیک-ٹریوس ہیڈ کی محنت پرپھیردیا پانی 

سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس کے خلاف طوفانی بلے بازی کی، لیکن ٹیم کا ایک خواب ادھورا رہ گیا، جس کی وجہ 23 کروڑ کا ایک کھلاڑی بنا۔ اس کھلاڑی نے کافی سست بلے بازی کی۔

Sunrisers Hyderabad vs Punjab Kings in IPL 2026: نیوچنڈی گڑھ کے مہاراجہ یادویندرسنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فینس کوچوکے-چھکوں کی بارش دیکھنے کو ملی۔ آئی پی ایل 2026 کے 17ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس کے خلاف کمال کی بلے بازی کی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی بلے بازی نے شروعات میں زبردست طوفان مچا دیا، لیکن آخرمیں ٹیم کا بڑا خواب ادھورا رہ گیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی کئی بارکہہ چکے ہیں کہ ان کا ہدف 20 اوورمیں 300 رن بنانے کا ہے۔ اس میچ میں بھی شروعات میں دھماکہ خیزکارکردگی کو دیکھ کرلگ رہا تھا کہ آج یہ خواب پورا ہوجائے گا۔ تاہم آخری اووروں میں کہانی بدل گئی۔

ابھیشیک شرما-ٹریوس ہیڈ کا قہر 

ابھیشیک شرما اورٹریوس ہیڈ کی طوفانی جوڑی نے پاورپلے میں ہی پنجاب کنگس کی گیند بازی کوبری طرح ناکام کردیا۔ دونوں نے مل کرپہلے 6 اوورمیں 105 رن جوڑلئے۔ 10 اوورپورے ہونے تک سن رائزرس حیدرآباد کا اسکور132 پہنچ چکا تھا اور150 رنوں کا اعدادوشمارصرف 11.4 اوورمیں ہی پورا ہوگیا تھا۔ پروجیکٹیڈ اسکورکئی بار300 رنوں کے پارنظرآرہا تھا۔ تاہم مڈل آرڈرمیں ہینرک کلاسین کی اننگ نے ٹیم کی محنت پرپانی پھیر دیا۔

ہینرک کلاسین کی قیمت رہی 23 کروڑ

ہینرک کلاسین، جنہیں 23 کروڑروپئے میں ریٹین کیا گیا تھا، ان کی بلے بازی کافی سست رہی۔ انہوں نے 33 گیندوں پرصرف 39 رن بنائے، جس میں صرف ایک چوکا اورایک چھکا شامل رہا۔ ان کی یہ سست رفتاراننگ سن رائزرس حیدرآباد کے بڑے اسکوربنانے کے خواب پرپوری طرح پانی پھیرگئی۔ ٹیم آخرمیں 20 اوورمیں 6 وکٹ گنواکر صرف 219 رن ہی بناسکی۔ آخری 5 اوورمیں رن ریٹ کافی گرگیا اورصرف 43 رن ہی جڑپائے۔

ایسی رہی سن رائزرس کے بلے بازوں کی کارکردگی 

ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر74 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں، ٹریوس ہیڈ نے 23 گیندوں پر38 رن بنائے۔ ایشان کشن نے 17 گیندوں پر27 رن بنائے اورانیکیت ورما نے 9 گیندوں پر18 رنوں کا تعاون دیا۔ دوسری طرف، پنجاب کنگس کی گیند بازی میں ششانک سنگھ نے تین اوورمیں 20 رن دے کر2 وکٹ لئے اورمیچ کوسنبھالا۔ ارش دیپ سنگھ نے بھی 2 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ جیویئربارٹ لیٹ کوایک وکٹ ملا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read