Bharat Express DD Free Dish

US-Iran Ceasefire Talks in Pakistan: اعتماد کے بغیرکیسی ہوگی مذاکرات؟ پاکستان میں مذاکرات سے پہلے ہی امریکہ پرسخت ہوا ایران، نہیں بھولا دھوکے بازی

امریکہ کے ساتھ جنگ ​​بندی مذاکرات کے لئے ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے ماضی کی دھوکہ دہی کو یاد کرتے ہوئے امریکہ پرعدم اعتماد کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مخلصانہ مذاکرات میں مصروف ہے، لیکن امریکہ پراعتماد نہیں کرتا۔

امریکہ کے ساتھ سیزفائرسے متعلق ہونے جا رہی بات چیت کے لئے ایران کے وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ اس مذاکرات پرنہ صرف واشنگٹن اور تہران بلکہ پوری دنیا کی نظریں مرکوزہیں۔ اس وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف کررہے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پرپہنچنے پرمحمد باقرقالیباف نے صحافیوں سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے ایران کے ساتھ کی گئی گزشتہ دھوکے بازیوں کی یاد دلائی۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ ایران بات چیت میں پوری ایمانداری سے حصہ لے رہا ہے، لیکن امریکہ پربھروسہ نہیں کرتا۔

بات چیت کے درمیان حملے کا الزام

انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات حوصلہ افزا نہیں رہے، جس کی وجہ سے تہران نے محتاط موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ایک ہی سال کے اندردوجنگیں چھیڑدی گئیں جبکہ وہ مذاکراتی عمل کے درمیان تھا۔ انہوں نے کہا، “ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوبار، مذاکرات کے دوران اورایرانی فریق کی خیرسگالی کے باوجود، انہوں نے (امریکہ) ہم پرحملہ کیا اورمتعدد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا”۔

“خیرخواہی ہے، لیکن بھروسہ نہیں”
محمد باقرقالیباف نے دہرایا، “ہمارے پاس خیرسگالی ہے، لیکن ہمیں (امریکیوں) پربھروسہ نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ اگرامریکی فریق حقیقی معاہدے تک پہنچنے اورایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرنے پرآمادہ ہے تووہ معاہدے کے لئے ایران کی تیاری کودیکھیں گے۔

ایران کا سخت پیغام
تاہم، محمد باقرقالیباف نے کہا کہ اگرواشنگٹن مذاکرات کوایک بیکار، دکھاوا اوردھوکہ بازی کے آپریشن کے طورپراستعمال کرنا چاہتا ہے توتہران اپنی صلاحیتوں پربھروسہ کرتے ہوئے ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کے لئے تیارہے۔ انہوں نے حالیہ جارحیت کے دوران ملک کے کامیاب اورپرعزم دفاعی اورجوابی حملوں کواپنے قومی مفادات کے تحفظ اوراپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے ملک کی تیاری کا ثبوت قراردیا۔ ایرانی وفد میں سیکورٹی، سیاسی، فوجی، اقتصادی اورقانونی کمیٹیوں کے اراکین شامل ہیں۔ اسپیکرمحمد باقرقالیباف کے ساتھ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اورقومی سلامتی کونسل میں ایرانی رہنما کے نمائندے علی اکبراحمدین بھی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read