Bharat Express DD Free Dish

Pradhan Mantri Mudra Yojana: مدرا یوجنا کے 11 سال مکمل، چھوٹے کاروباریوں اورخواتین کو خود انحصاری کی نئی طاقت-وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا گزشتہ 11 برسوں میں اس اسکیم کے تحت 40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 58 کروڑ قرض تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس سے تقریباً 12 کروڑ نوجوان مستفید ہوئے ہیں۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی پردھان منتری مدرا یوجنا نے 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس اسکیم نے چھوٹے کاروباریوں، خواتین اور ہنر مند افراد کو خود انحصاری کا نیا حوصلہ دیا ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر افراد کو صحیح موقع ملے تو وہ نہ صرف خود کفیل بن سکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مدرا یوجنا نے گزشتہ 11 برسوں میں بغیر ضمانت قرض فراہم کر کے لاکھوں افراد کو بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ اسکیم چھوٹے کاروبار، نئے مواقع اور مضبوط بھارت کی علامت بن چکی ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ایک سنسکرت قول بھی شیئر کیا، جس میں خود اعتمادی، صبر اور نیک اعمال کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہی شخص حقیقی معنوں میں دانشمند ہوتا ہے جو اپنی صلاحیتوں کو پہچانتا ہے، مشکلات کا صبر سے سامنا کرتا ہے اور ہمیشہ نیکی کے راستے پر چلتا ہے۔دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس اسکیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدرا یوجنا کے تحت چھوٹے کاروباریوں اور اسٹارٹ اپس کو بغیر ضمانت قرض فراہم کر کے خود روزگار کو نئی طاقت دی گئی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا گزشتہ 11 برسوں میں اس اسکیم کے تحت 40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 58 کروڑ قرض تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس سے تقریباً 12 کروڑ نوجوان مستفید ہوئے ہیں۔امت شاہ نے مزید بتایا کہ ہر تین میں سے دو مدرا قرض خواتین کو دیے گئے ہیں، جو خواتین کو خود مختار بنانے کی سمت ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم “آتم نربھر بھارت” کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 اپریل 2015 کو مدرا یوجنا کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت غیر کارپوریٹ اور غیر زرعی سرگرمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرض بغیر ضمانت فراہم کیا جاتا تھا۔ بعد میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2024-25 میں قرض کی حد بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا، جو 24 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔یہ قرض بینکوں، غیر بینکنگ مالیاتی اداروں اور دیگر مالیاتی تنظیموں کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔ حکومت کے مطابق مدرا یوجنا نے نہ صرف چھوٹے کاروبار کو فروغ دیا ہے بلکہ دیہی اور شہری علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read