نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ اور ممبر پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے پیر کو اپنا 40ویں سالگرہ مناتے ہوئے اپنے خاندان کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انہیں ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس موقع کی تصویر شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ’گینگسٹر‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کنگنا نے اس دوران اپنی بہن رنگولی کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادگار تصویر بھی تحفے میں دی گئی۔ کنگنا نے لکھا، “آج خاندان کے ہمراہ وزیراعظم جی سے وقت اور رہنمائی ملی۔ میرے لیے یہ ایک یادگار جنم دن رہا”۔
کنگنا نے متعدد بار کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملک کے لیے کی جانے والی قابل ستائش خدمات نے انہیں سیاست میں آنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2014 سے قبل ملک کی صورتحال مایوس کن تھی، لیکن 2014 کے بعد ملک کو حقیقی معنوں میں آزادی حاصل ہوئی۔ کنگنا نے ہمیشہ وزیراعظم کو اپنا لیڈر اور حامی مانا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق کلپس شیئر کرتی رہتی ہیں۔
आज परिवार सहित माननीय प्रधानमंत्री जी का समय और मार्गदर्शन मिला ।
मेरे लिए ये एक यादगार जन्मदिन रहा । pic.twitter.com/NQ8OEqM1YJ— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 23, 2026
سال 2024 میں کنگنا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن تھاما اور لوک سبھا کے انتخابات میں ہماچل پردیش کے منڈی حلقہ سے امیدوار بنیں۔ پہلی ہی بار انتخابات جیت کر وہ منڈی سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ کنگنا اپنے فلمی اور سیاسی کیریئر دونوں کو کامیابی سے نبھاتی رہی ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی مسلسل سرگرم ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے لیے ‘ٹپوری’ لفظ استعمال کیا تھا، جس پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر کا رویہ پارلیمنٹ میں سڑک کنارے لڑکے جیسا ہے، جس کی وجہ سے خواتین کو غیر محفوظ محسوس ہوتا ہے۔
کنگنا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کام اور وژن نے انہیں سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے لیے متاثر کیا اور آج وہ اپنے عوامی فرائض اور فلمی کیریئر دونوں میں بیک وقت سرگرم ہیں۔ ملاقات کے دوران انہیں وزیراعظم کی جانب سے رہنمائی اور حوصلہ افزائی بھی ملی، جسے انہوں نے اپنی سالگرہ کا سب سے خاص لمحہ قرار دیا۔ یہ ملاقات کنگنا کے لیے نہ صرف ایک یادگار جنم دن ثابت ہوئی بلکہ ان کے سیاسی سفر میں بھی حوصلہ افزائی کا سبب بنی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





