پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
نئی دہلی :چَیر نوارتری کے مقدس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ماں بھگوتی سے دعا کی کہ وہ سب کو بہترین صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی عطا کریں۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام کا آغاز “جے ماتا دی” کے نعرے سے کیا اور لکھا، “چَتر نوارتری کے پُنیہ تہوار پر تمام ملک کے عوام کو ہاردک مبارکباد۔ ماں بھگوتی سے آپ کی صحت، خوشحالی اور ایک شاندار زندگی کی کامنا کرتا ہوں۔”
नवसंवत्सर ‘विक्रम संवत 2083’ की समस्त देशवासियों को हार्दिक शुभकामनाएँ।
ईश्वर इस नववर्ष सभी के जीवन में नई ऊर्जा, नवचेतना एवं समृद्धि का संचार करें। pic.twitter.com/oGGCJIMTIo
— Amit Shah (@AmitShah) March 19, 2026
اس موقع پر دیگر مرکزی وزراء اور رہنماؤں نے بھی عوام کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ نتن گڈگری نے نوارتری کو طاقت اور حوصلے کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے موسم کی شروعات کا یہ تہوار سب کی زندگی میں سکون اور خوشی لائے۔
مرکزی وزیر کرن رجیجونے ہندو نو سال، گڑی پڑوا اور اگادی کے موقع پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ماں شیل پتری سے دعا کی کہ نیا سنوتسر نئی امیدوں اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔
وہیں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے ماں شیل پتری کی مدح میں سنسکرت شلوک شیئر کرتے ہوئے پوری دنیا کی بھلائی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر اور آنگن خوشیوں سے منور رہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی نوارتری کے پہلے دن ماں شیل پتری کی وندنا کرتے ہوئے کہا کہ جگت جننی ماں درگا کی عبادت کا یہ تہوار سبھی بھکتوں کی زندگی میں طاقت، عقیدت اور مثبت توانائی بھر دے۔
اسی طرح آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے بھی ماں درگا کے نو روپوں کے آشیرواد سے ملک میں امن، سکون اور خوشحالی کی دعا کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




