ایران-اسرائیل جنگ کی وجہ سے ملک میں ایل پی جی بحران دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں پولیس کی سیکورٹی میں گیس سلینڈر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ تووہیں دوسری طرف گیس سلینڈرکی کالابازاری بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ممبئی کے ورلی میں راشن ڈسٹری بیوشن محکہ نے گیس سلینڈرکی کالا بازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ رہائشی علاقے میں غیرقانونی اورخطرناک طریقے سے اسٹورکئے گئے سینکڑوں بھرے اورخالی سلینڈرضبط کئے گئے۔
راشن ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ نے ورلی علاقے میں گھریلواورکمرشیل گیس سلینڈرکی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ایک گینگ پرکارروائی کرتے ہوئے بڑا اسٹاک ضبط کیا۔ اس آپریشن میں پتہ چلا کہ سلینڈروں کورہائشی علاقوں میں خطرناک طریقے سے اسٹورکرکے بلیک مارکیٹ میں بیچا جا رہا تھا۔
کنٹرولرآف راشن ڈسٹری بیوشن آفس کی موبائل ٹیم اورآفس نمبر21 کے اہلکاروں نے یہ کارروائی کی۔ انتظامیہ کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ ورلی ناکہ پرگنپت راؤکدم مارگ پرواقع سورج ولبھ داس چاول علاقے میں گیس سلنڈروں کوغیرقانونی طورپرذخیرہ کیا جا رہا ہے اورزیادہ قیمتوں پرفروخت کیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق، ٹیم نے فوری طورپرعلاقے میں چھاپہ ماری کی اورغیر قانونی طورپرذخیرہ کئے گئے سلینڈروں کوضبط کرلیا۔
بڑی تعداد میں ضبط کئے گئے سلینڈر
آپریشن میں ایچ پی گیس کمپنی کے پاس 5 کلوگرام کے 6 بھرے ہوئے اور58 خالی سلینڈرضبط کئے گئے۔ ساتھ ہی سپرگیس کمپنی کے چارکلوگرام کے 64 بھرے ہوئے سلینڈراور12 کلوگرام کے 19 بھرے ہوئے سلینڈرضبط کئے گئے۔ اس کے علاوہ 12 کلوگرام اور 2 کلوگرام کے الگ الگ سائز کے 25 خالی سلینڈربھی ملے۔
افسران نے کارروائی سے متعلق کیا کہا؟
حکام نے بتایا کہ ان سلنڈروں کوغیر قانونی طورپرریفل کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کے لئے رکھا گیا تھا۔ تمام ضبط شدہ اشیاء کومزید کارروائی کے لیے ورلی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ایسے رہائشی علاقے میں سلینڈررکھنا اورانہیں غیرقانونی طورپرفروخت کرنا انتہائی خطرناک ہے اورلوگوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ کارروائی راشن تقسیم کے کنٹرولرچندرکانت ڈانگے کی رہنمائی میں کی گئی۔ گیس سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اورانتظامیہ نے خبرداربھی کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے محکمہ کی ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


