ڈھاکہ: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ پہلا میچ بدھ کو شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی اوپننگ اور ڈیبیو کھلاڑی
پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے کیا، جو اس میچ سے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ فرحان طویل عرصے سے پاکستان ٹی20 ٹیم کا حصہ ہیں اور حال ہی میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے تھے، جنہوں نے 6 میچوں میں 383 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں شامل تھیں۔ فرحان نے ٹی20 میں 46 میچوں کی 45 اننگز میں 1,305 رنز بنائے ہیں۔
20 سال معاذ صداقت کو گھریلو کریکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ وہ بھی اس میچ سے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس اس بلےباز کو فرحان کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ معاذ 28 لسٹ اے میچوں کی 27 اننگز میں 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور ان کے رنز 972 ہیں۔
مزید ڈیبیو کھلاڑی
21 سالہ شمائل حسین کو بھی ڈیبیو کا موقع دیا گیا، جو 13 لسٹ اے میچوں کی 13 اننگز میں 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز عبدالسلام صمد کو بھی ڈیبیو کا موقع ملا ہے، جو پاکستان کے لیے پہلے 5 ٹی20 کھیل چکے ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شمائل حسین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، عبدالسلام صمد، فہیم اشرف، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد وسیم جونیئر، ابرار احمد۔
بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون:
تنزید حسن تمیم، سیف حسن، نجمُ العین شانتو، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن معراج (کپتان)، توحید ہردے، عفیف حسین، تسکین احمد، رشاد حسین، مستفیض الرحمٰن، ناہد رانا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

