Urdu Conclave 2026

Amit Shah Pay Tribute to Savitribai Phule: ’معاشرے میں تبدیلی اور مساوات کی تحریک کی علمبردار…‘، ساوتری بائی پھولے کی برسی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا خراجِ عقیدت

بھارت کی پہلی خاتون معلمہ اور عظیم سماجی مصلح ساوتری بائی پھولے کو ان کی برسی کے موقع پر مختلف لیڈروں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی وزرائے اعلیٰ نے انہیں خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی مساوات کی عظیم تحریک کا سرچشمہ قرار دیا۔

بھارت کی پہلی خاتون معلمہ، عظیم سماجی مصلح اور خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ساوتری بائی پھولے کو ان کی برسی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں قوم کے لیے ایک بڑی تحریک اور رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ ساوتری بائی پھولے نے اس دور میں خواتین کو تعلیم سے جوڑنے کی مہم شروع کی، جب معاشرے میں بے شمار سماجی برائیاں اور قدامت پسند روایات موجود تھیں۔ انہوں نے ملک کے پہلے لڑکیوں کے اسکول کی بنیاد رکھی اور برابری اور تعلیم کے پیغام کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچایا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ساوتری بائی پھولے کی خدمات ہندوستانی سماج کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ امت شاہ نے کہا کہ وہ خواتین کی تعلیم، سماجی اصلاح اور مساوات کے نظریے کو فروغ دینے والی عظیم شخصیت تھیں۔ آخر میں انہوں نے ساوتری بائی پھولے کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔

یوگی نے کہا: ‘ناری شعور کی مضبوط آواز’

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ ناری شعور کی مضبوط آواز، مساوات پر مبنی معاشرے کی معمار اور جدید بھارت کی پہلی خاتون معلمہ ’کرانتی جیوتی‘ ساوتری بائی پھولے کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی اور درخشاں شخصیت آنے والی نسلوں کو قوم کی خدمت اور مادرِ وطن کے لیے ایثار و قربانی کی تحریک دیتی رہے گی۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا خراجِ عقیدت

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارت کی پہلی خاتون معلمہ اور عظیم سماجی مصلح کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کی برسی پر انہیں  کوٹی کوٹی نمن۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی ہم آہنگی کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانی ہم سب کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

مدھیہ پردیش اور ہریانہ کے وزرائے اعلیٰ نے بھی کیا خراجِ عقیدت پیش

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ‘ایکس’ پر لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی مثال اور عظیم سماجی کارکن ساوتری بائی پھولے کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چھوا چھوت، ہندو مذہب میں شوہر کی موت کے بعد اس کی بیوہ  کو زندہ آگ میں جلانے والی ستی کی رسم اور کم عمری کی شادی جیسی سماجی برائیوں سے معاشرے کو آزاد کرانے کے لیے ان کی کوششوں نے خواتین کے وقار اور خود انحصاری کی راہ ہموار کی اور ایک نئے دور کی بنیاد رکھی۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے بھی پیش کیا خراجِ عقیدت

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی ‘ایکس’ پر لکھا کہ ملک کی پہلی خاتون معلمہ، خواتین کی تعلیم اور آزادی کی تحریک کی رہنما اور عظیم سماجی خدمت گار ساوتری بائی پھولے کی برسی پر انہیں کوٹی کوٹی نمن۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں برابری، بیداری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جو تحریک انہوں نے شروع کی، وہ آج بھی سب کے لیے ایک لازوال تحریک کا سرچشمہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read