اسرائیلی پارلیمنٹ میں بھارتی وزیر اعظم کا شاندار استقبال۔
یروشلم: وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے اسرائیلی اراکین پارلیمنٹ میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ جیسے ہی وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ میں داخل ہوئے، اراکین کھڑے ہو کر ان کا خیرمقدم کیا اور پھر پارلیمنٹ میں مودی کا جادو بکھر گیا اور ’مودی-مودی‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر عامر اوہانہ نے وزیر اعظم مودی کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کے نمائندے اور عالمی سطح کے عظیم لیڈر کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’کنیست میں آپ کا خیرمقدم ہے۔‘‘
اس سے پہلے ایک موقع پر، جیسے ہی مودی کنیست کے داخلی دروازے سے گزرے، نیتن یاہو نے اسرائیل کے پیچیدہ سیاسی ماحول کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت کے ڈیڑھ ارب لوگوں کے لیے تیس پارٹیاں، اور اسرائیل کے 10 ملین لوگوں کے لیے 13 پارٹیاں ہیں۔ آپ ہماری مشکل دیکھ رہے ہیں؟ آپ بہتر حالت میں ہیں۔‘‘ اس پر وزیر اعظم مودی مسکراتے ہوئے نظر آئے۔
اس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے کنیست کی آفیشل گیسٹ بک پر دستخط کے لیے چاغل ہال میں قیام کیا۔ ہال میں ہی، نیتن یاہو اور مودی نے اسرائیلی اور بھارتی جھنڈے لہراتے ہوئے جوشیلے بچوں کے ایک گروپ کا خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد دونوں لیڈر کنیست اسپیکر عامر اوہانہ کے دفتر پہنچے۔ بعد میں وہ کنیست میں داخل ہوئے جہاں انہیں عظیم لیڈر کے طور پر سراہا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی، نیتن یاہو کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسرائیل آئے ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق دونوں کے درمیان ایک مختصر ملاقات ہوئی۔
جمعرات کی صبح دونوں ’دوست‘ یاد واشیم ہولوکاسٹ میموریل سینٹر جائیں گے، جو عام طور پر اسرائیل آنے والے سربراہانِ مملکت کا معمول ہے۔ اسرائیلی پی ایم او کے مطابق، صبح 11 بجے وہ کنگ ڈیویڈ ہوٹل میں ایک بڑی ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں کے سامنے پہلے سے تیار کردہ معاہدے کا تبادلہ کیا جائے گا اور اس کے بعد میڈیا کے سامنے مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا گزشتہ 9 سال میں دوسرا اسرائیل کا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ جولائی 2017 میں یہاں آئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


