Bharat Express DD Free Dish

Knesset

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت میں یہودی برادری ہمیشہ امن و آزادی کے ساتھ رہی ہے اور انہیں کبھی امتیاز یا ظلم کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہودی برادری نے اپنی مذہبی شناخت برقرار رکھتے ہوئے بھارتی سماج میں مکمل طور پر حصہ لیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کو ’’اسٹارٹ اپ نیشن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2018 میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ مل کر بھارت میں آئی۔کریئیٹ ٹیک بزنس انکیوبیٹر کا افتتاح کیا گیا تھا، جس نے اب تک تقریباً 900 اسٹارٹ اپس کی مدد کی ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر عامر اوہانہ نے وزیر اعظم مودی کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کے نمائندے اور عالمی سطح کے عظیم لیڈر کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’کنیست میں آپ کا خیرمقدم ہے۔‘‘

بل میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو وزیر داخلہ کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں دفاع پیش کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ اگر مجرم قرار دیا جاتا ہے، تو وزیر کے پاس ملک بدری کے حکم نامے پر دستخط کرنے کے لیے 14 دن ہوں گے۔ ملک بدر ہونے کی صورت میں بھی ملزمان کی اسرائیلی شہریت برقرار رہے گی۔

اپوزیشن کے قانون سازوں نے احتجاج میں کنیسیٹ کے اجلاس سے واک آوٹ کیا،جس کے بعد اس بل کو 64-0 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا ہے،اس کی جانکاری  کنیسیٹ  کے اسپیکر نے  دی۔وزیر انصاف یاریو لیون، جو اس منصوبے کے معمار ہیں، نے ووٹنگ کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ نے عدلیہ کی بحالی کے "اہم تاریخی عمل میں پہلا قدم" اٹھایا ہے۔