Bharat Express DD Free Dish

World Urdu Conference 2026: قومی اردو کونسل نے عالمی اردو کانفرنس کا کیا اعلان، ڈاکٹر شمس اقبال نے بتائی کانفرنس کی انفرادیت، جانئے پوری تفصیل

ڈاکٹرشمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے تحت منعقد ہونے والے عالمی اردوکانفرنس کی تفصیلات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی جانب سے ماضی میں بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ایک وقفہ کے بعد گزشتہ برس ’’وکست بھارت کا وژن اوراردوزبان کا مشن‘‘ کے عنوان سے اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جسے اردو حلقے کی طرف سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ انہوں نے ریسرچ اسکالرس اور محبان اردو سے خاص اپیل کی ہے۔

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان (این سی پی یوایل) کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے اردوزبان کے فروغ کے تئیں مشترکہ ذمہ داری کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اردوکی ترقی کے لئے نوجوان طبقہ کوآگے آنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے 6 فروری تک 8 فروری 2026 کو’’کثیرلسانی ہندوستان میں اردو زبان وتہذیب‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے عالمی اردوکانفرنس کے خاکہ پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ عالمی اردو کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ دو زبانوں کے ادب پر دسترس رکھنے والوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خوبصورتی کثیرلسانی اور متنوع معاشرہ میں ہے اور نئی تعلیمی پالیسی میں بھی اس پرزوردیا گیا ہے۔

عالمی اردو کانفرنس کا مکمل خاکہ

ڈاکٹرشمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے تحت منعقد ہونے والے عالمی اردوکانفرنس کی تفصیلات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی جانب سے ماضی میں بھی عالمی اردوکانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ایک وقفہ کے بعد گزشتہ برس ’’وکست بھارت کا وژن اوراردوزبان کا مشن‘‘ کے عنوان سے اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جسے اردوحلقے کی طرف سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ اس سال کی عالمی کانفرنس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اوراپنے موضوع ’’کثیرلسانی ہندوستان میں اردو زبان وتہذیب‘‘ کے اعتبارسے منفرد بھی۔ اس کے ذریعہ ہمیں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں کثیرلسانی ہندوستان کی صورتحال کو بہتر طورپرسمجھنے میں مدد ملے گی اور ہندوستان کی تعمیروترقی میں دیگرزبانوں کے ساتھ اردو زبان کی خدمات سے واقف ہونے کا بھی موقع ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تین دنوں تک چلنے والی اس کانفرنس میں افتتاحی اور تکنیکی سیشنزکے علاوہ مختلف ثقافتی تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تکنیکی سیشن میں جہاں مختلف موضوعات پردانشواران اوراسکالرس اپنے خیالات کا ظہارکریں گے، وہیں مشاعرہ، شام غزل اورہیومربازجیسے ثقافتی پروگرام سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

قومی اوربین الاقوامی سطح پرمنفرد ہوگی یہ کانفرنس

ڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ عالمی اردوکانفرنس کے انعقاد کا ایک مقصد قومی اوربین الاقوامی سطح پراردوزبان وتہذیب کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔ ایک اشتہارکے ذریعہ نوجوان مقالہ نگاروں کومختلف ذیلی عناوین کے تحت مقالہ لکھنے کی دعوت دی گئی تھی، جس میں سے تین مقالے کانفرنس کے معیارومزاج کے مطابق قرارپائے ہیں۔ ان تینوں نوجوان قلم کاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اس کانفرنس میں شرکا کومدعوکرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہندوستان کے تمام علاقوں کی نمائندگی ہوسکے۔ اس طرح بزرگ ادیبوں اوردانشوروں کے ساتھ خواتین اورنئی نسل کے قلمکاروں کوبھی موقع مل سکے۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ انگلینڈ، سوئیڈن، فرانس، موریشس، جاپان، مصرف اورقطر جیسے ممالک سے تقریباً 90 دانشوران شرکت کررہے ہیں۔

نوجوان اسکالرس سے خاص اپیل

ڈاکٹرشمس اقبال نے عالمی اردوکانفرنس میں شرکت سے متعلق نوجوان ریسرچ اسکالس سے خاص اپیل کی۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت دہلی کی تینوں یونیورسٹیوں (جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہرلال نہرویونیورسٹی اوردہلی یونیورسٹی) کے ریسرچ اسکالرس محبان اردو سے خاص اپیل کی کہ اس عالمی کانفرنس کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سبھی طبقات کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

مختلف میڈیا سے وابستہ افراد نے کی شرکت

عالمی اردو کانفرنس 2026 سے متعلق اس پریس میٹ میں اردوکے مختلف اخبارات اورمیڈیا چینل سے وابستہ ایڈیٹران اورسینئرصحافیوں کوبھی مدعوکیا گیا تھا۔ اس موقع پرڈاکٹرشمس اقبال نے عالمی اردوکانفرنس سے متعلق صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے اورکہا کہ یہ کانفرنس کثیرلسانی ہندوستان میں اردوزبان وتہذیب کی نمائندگی کویقینی بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی اوراردوزبان میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read