کانگریس ایم پی ششی تھرور مسلسل کانگریس کی میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: کانگریس اور ششی تھرورکے درمیان گزشتہ کچھ وقت سے سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ ششی تھروراورپارٹی اعلیٰ کمان کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں اوروہ قیادت سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ بجٹ سیشن سے متعلق آج یعنی منگل کوسونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر کانگریس پارلیمنٹری اسٹریٹجی گروپ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ سے وہ پھرندارد رہے۔ ششی تھرورکوچھوڑکرمیٹنگ میں پارٹی کے تقریباً سبھی سینئرلیڈران موجود رہے۔
ششی تھرورنے اس بار میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کی وجہ سفرکوبتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی سے دہلی آرہے ہیں اوروہ اس وقت فلائٹ میں ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں دبئی سے دہلی جانے والی فلائٹ میں ہوں، جورات تقریباً 8 بجے لینڈ کرے گی۔ میرے دفتر نے یہ جانکاری پارٹی میں موجود سبھی لوگوں کودے دی ہوگی۔ دراصل، یہ کوئی پہلی بارنہیں ہے، اس سے پہلے بھی ششی تھرورایسا کرچکے ہیں۔
کانگریس سے دوری بنا رہے ہیں ششی تھرور؟
دراصل، کانگریس میں ششی تھرور سے متعلق گزشتہ کئی ماہ سے صورتحال ٹھیک نہیں چل رہی ہیں۔ ایسا اس لئے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی اوراعلیٰ کمان کے درمیان بن نہیں رہی ہے۔ کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ ششی تھرورکانگریس اعلیٰ کمان سے ناراض ہیں۔ حال کے دنوں میں ششی تھرورنے پارٹی کی کئی اہم میٹنگوں سے خود کو دوررکھا ہے۔ ان کی اس بے رخی سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا ششی تھرورنے واقعی کانگریس سے دوری بنا لی ہے؟ بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن مسلسل حکومت کوگھیرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اورششی تھرورکواس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہ اس سے کوسوں دورنظرآرہے ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت سے یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی کانگریس کی کوئی میٹنگ ہوتی ہے تو ششی تھروراس میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔
میٹنگ میں کون کون ہوئے شامل؟
بجٹ سیشن سے متعلق سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرہوئی کانگریس پارلیمنٹری اسٹریٹجی گروپ کی میٹنگ میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکا ارجن کھڑگے، تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، پی چدمبرم، پرمود تیواری، منیش تیواری، رجنی پاٹل، منیکا ٹیگوراورطارق انورسمیت کئی سینئرلیڈران موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


