Bharat Express DD Free Dish

US to Prosecute President Maduro: امریکہ میں صدر مادورو کے خلاف چلے گا مقدمہ، وینزویلا کی نائب صدر نے نکولس کے زندہ ہونے کا مانگا ثبوت

وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل پنٹو نے کہا کہ انہوں نے امریکی حملے کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹیلگرام پر یو این کو بھیجے گئے خط کو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’ان لوگوں کی طاقت کے سامنے کوئی بھی بزدلانہ حملہ کامیاب نہیں ہوگا۔ وہ جیتیں گے۔”

کاراکاس: وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے بتایا ہے کہ امریکہ کے حملے کے بعد سے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کا کچھ پتا نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی کہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ فلوریس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مجرمانہ مقدمات چلائے جائیں گے۔

امریکہ نے مادورو کو مقدمے کے لیے حراست میں لیا

امریکی میڈیا کے مطابق، ایک ریپبلکن رکنِ کانگریس نے بتایا کہ امریکہ نے وینزویلا کے صدر کو امریکہ میں مقدمے کے لیے حراست میں لیا ہے۔ اس دوران وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والے امریکی حملے نے وینزویلا کے شہری علاقوں کو متاثر کیا۔ وینزویلا فی الحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا ہے، اور انہوں نے تصدیق کی کہ کاراکاس میں فورٹ ٹیونا ملٹری ٹھکانے پر حملہ ہوا۔

کاراکاس، میرینڈا، آراگوا اور لا گویرا میں امریکی حملہ

وزیر دفاع لوپیز نے زور دیا کہ ملک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی شدید مخالفت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ملک میں سب سے زیادہ غصے کی علامت ہے۔ نائب صدر روڈریگیز نے ہفتے کے روز کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح صبح کاراکاس، میرینڈا، آراگوا اور لا گویرا میں امریکہ نے حملہ کیا۔

امریکہ سے صدر مادورو کے زندہ ہونے کا مانگا ثبوت

وینزویلا کے معروف اخبار ایل نیشنل نے بتایا کہ روڈریگیز نے وینزویلا ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک ٹیلیفون انٹرویو میں امریکی حکومت سے مادورو اور فلوریس کے زندہ ہونے کا ثبوت مانگا ہے۔ اخبار کے مطابق، ’’ڈیلسی روڈریگیز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی دفاع کے لیے سول اور فوجی شعبوں کے اتحاد میں فعال کردار ادا کریں۔‘‘ بتاتے چلیں کہ سول-فوجی اتحاد (Civil-Military Fusion) ایک قومی حکمت عملی ہے جس کا مقصد شہری اور فوجی شعبوں کو مربوط کر کے جدت اور وسائل کو بانٹتے ہوئے ملک کی مجموعی طاقت اور سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔

مائیک لی نے کی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات

یوٹا کے سینیٹر مائیک لی نے بتایا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کی۔ لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’انہوں نے مجھے بتایا کہ نکولس مادورو کو امریکہ نے مجرمانہ مقدمے کے لیے حراست میں لیا ہے، اور آج رات جو کائنیٹک ایکشن دیکھنے میں آیا، وہ اریسٹ وارنٹ کو نافذ کرنے والوں کو بچانے اور محفوظ رکھنے کے لیے تھا۔‘‘

سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کی اپیل

دوسری جانب وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل پنٹو نے کہا کہ انہوں نے امریکی حملے کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹیلگرام پر یو این کو بھیجے گئے خط کو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’ان لوگوں کی طاقت کے سامنے کوئی بھی بزدلانہ حملہ کامیاب نہیں ہوگا۔ وہ جیتیں گے۔”

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read