Bharat Express DD Free Dish

Delhi AQI Alert: دہلی-این سی آر  میں آلودگی اور کہرے کا ڈبل حملہ،  اے کیو آئی 416سے تجاوز، آئی ایم ڈی نے جاری کیااورنج الرٹ

بڑھتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے ’گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان‘ (GRAP) کے تیسرے مرحلے کو سختی سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت غیر ضروری تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا معیار مسلسل بگڑتا جا رہا ہے۔ آج صبح دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 418 ریکارڈ کی گئی، جو انتہائی سنگین زمرے کی دہلیز پر ہے۔ زہریلی ہوا کے ساتھ اب گھنے کہرے نے بھی دستک دے دی ہے، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آج کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید سردی، ہلکی ہوائیں اور اسموگ کے اس جان لیوا امتزاج نے دہلی-این سی آر کو ایک بار پھر گیس چیمبر بنا دیا ہے۔سی پی سی بی کے سمیر ایپ کے مطابق دہلی کے 19 اسٹیشنوں پر ہوا ’سنگین‘ زمرے میں پہنچ چکی ہے۔ آنند وہار میں سب سے زیادہ 457 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کے مقابلے نوئیڈا میں صورتحال اور بھی خراب رہی، جہاں اے کیو آئی 419 درج ہوا، جب کہ گروگرام میں بھی آلودگی کی سطح بڑھ کر 352 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق صبح کے وقت انتہائی گھنا کہراچھائے رہنے کی وجہ سے سڑکوں پر حدِ نگاہ خاصی کم ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس اور کم از کم 7 ڈگری کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر بہت ضروری نہ ہو تو صبح سویرے سفر سے گریز کریں۔

گریپ-3 کی پابندیاں نافذ

بڑھتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے ’گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان‘ (GRAP) کے تیسرے مرحلے کو سختی سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت غیر ضروری تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ’نو پی یو سی، نو فیول‘ قانون پر بھی سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے تاکہ گاڑیوں کے دھوئیں پر قابو پایا جا سکے۔ گزشتہ ہفتہ کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کی آلودگی میں سب سے بڑا حصہ گاڑیوں کے اخراج (16.22 فیصد) اور صنعتی اکائیوں (8.4 فیصد) کا ہے۔

فی الحال راحت کی امید نہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار بہت کم ہے اور درجہ حرارت میں کمی آ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں آلودہ ذرات زمین کے قریب ہی جمے رہتے ہیں، جس کے باعث ہوا صاف نہیں ہو پا رہی۔ آئندہ سات دنوں تک صبح کے وقت گھنے کہرے اور زہریلی ہوا کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read