اللہ کے وجود پر مبنی مباحثے میں حصہ لینے والے مولانا مفتی شمائل ندوی کے خلاف ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر راجیو شکلا نے لکھا، ’’اس مولانا کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ آئین سے بالاتر کچھ نہیں ہے۔‘‘ مولانا مفتی شمائل ندوی نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں مسلمان غلط راستے پر چلتے رہے ہیں۔ دراصل مولانا ندوی کے مذکورہ بیان والا ویڈیو شجاعت علی قادری نے ’ایکس‘ پر شیئر کیا تھا۔ اسے ری پوسٹ کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کارروائی کی مانگ کی اور لکھا: ’’اس مولانا کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ آئین سے بالاتر کچھ نہیں ہے۔‘‘ مولانا مفتی شمائل ندوی نے کہا تھا کہ بھارت میں مسلمان غلط راستے پر چلتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ سوچا کہ سیکولر حکومت اور سیاسی پارٹیاں ان کے مفاد میں ہوں گی، لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ اپنے دین سے اوپر آئین کو رکھتے آئے ہیں، لیکن ایسا کرنا غلط تھا۔ ندوی نے کہا: ’’ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے موجودہ حالات درست ہو جائیں تو اس کا حل کسی سیاسی پارٹی میں نہیں بلکہ دین میں ہے۔ ہمارا اس ملک میں نقطۂ نظر غلط رہا۔ ہم یہ کہتے پھرے کہ ہمارا وطن ہمارے دین سے زیادہ مقدس ہے۔ ہم یہ کہتے رہے کہ سیکولر نظام ہمارے دین سے بہتر ہے۔ ہم یہ طے کرتے رہے کہ فلاں دربار سے فیصلہ ہو جائے گا تو ہم اسے قبول کر لیں گے۔ کیا ایسا کیا جا سکتا ہے؟ اگر کسی معاملے میں اللہ نے کوئی فیصلہ کر دیا ہے تو یہ جائز نہیں کہ ہم اس کے بجائے کسی اور کی بات مانیں۔‘‘
बिल्कुल सही बात । इस मौलाना के ख़िलाफ़ कड़ी कार्यवाही होनी चाहिए । संविधान के ऊपर कुछ नहीं है । https://t.co/KN4kMc1k54
— Rajeev Shukla (@ShuklaRajiv) December 28, 2025
مولانا مفتی شمائل ندوی کے بیان پر اعتراض
بتایا جا رہا ہے کہ مولانا مفتی شمائل ندوی کے بیان پر اعتراض اس لیے ہے کیونکہ انہوں نے آئین اور ملک سے اوپر دین کو رکھنے کی بات کی ہے۔ پہلے بھی ایسے سوال اٹھتے رہے ہیں کہ آخر شدت پسند مسلمان ملک سے پہلے مذہب کی بات کیوں کرتے ہیں۔ ایسے میں مولانا ندوی کے بیان نے یہ سوال دوبارہ کھڑا کر دیا ہے۔
اندرونی مسلکی اختلاف سے سیاست کا شکار ہوا بیان؟
دراصل سب سے پہلے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین شجاعت علی قادری نے اس معاملے پر سوال اٹھایا تھا۔شجاعت علی قادری نے لکھا تھا : ’’ہمارا راستہ وہابی شریعت نہیں ہے‘‘انہوں نے کہا:’’مولانا ندوی کا یہ بیان بھارت کے آئین کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔ بھارت کا مسلمان نہ تو ہندو رياست کا حامی ہے اور نہ ہی وہابی شریعت کے نام پر کسی مذہبی حکومت کا۔ ہمارا راستہ آئین، جمہوریت اور مساوی شہری حقوق ہیں۔ ایسے بیانات آرٹیکل 14، 15، 19 اور 25 کی روح کے خلاف ہیں اور BNS دفعہ 196 و 197 کے تحت قابل سزا ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


