Bharat Express DD Free Dish

پالیوشن سرٹیفکیٹ نہیں تو نہیں ملے گا ڈیژل اورپٹرول، گاڑی بی-6 نہیں تو ہوگی ضبط، دہلی حکومت کا بڑا اعلان

دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور زہریلے اسموگ کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔ حکومت نے سخت موقف اختیارکیا ہے۔ وزیر ماحولیات نے اعلان کیا کہ آلودگی سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو جمعرات 18 دسمبر سے پٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔

نئی دہلی: آلودگی کے حوالے سے دہلی کی حالت خراب ہے۔ اس دوران دہلی حکومت نے کچھ سخت قدم اٹھائے ہیں۔ دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جن گاڑیوں کے پاس آلودگی کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے ان کوجمعرات (18 دسمبر) سے پٹرول نہیں دیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ گاڑی میں ایندھن بھرنے کے لیے آلودگی کا سرٹیفکیٹ (پی یوسی سی) ضروری ہوگا۔ حکومت نے کہا ہے کہ اگربی ایس-6 سے کم گاڑی (دہلی کے باہرکی گاڑی) آتی ہے توایسی گاڑیوں کوجمعرات سے سیل کردیا جائے گا، چاہے وہ پرائیویٹ ہی کیوں نہ ہوں۔ اگرکوئی ٹرک دہلی کے اندرتعمیراتی سامان لاتا ہے تواس ٹرک کوسیل کردیا جائے گا۔ گاڑیوں کا پولوشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے لئے کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

وزیرماحولیات منجندرسنگھ سرسا نے کہا کہ دہلی میں آلودگی کی صورتحال مناسب سطح پرہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ 10 سالوں سے اس سطح پرہے۔ پچھلے سال یہ 380 تھا، اب یہ 363 ہے۔ دہلی سے بھاگنے والے اس وقت فلمیں دیکھ رہے ہیں۔ آلودگی انہیں کی دی ہوئی ایک بیماری ہے اوروہی احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نومبرمیں 20 پوائنٹ اے کیوآئی کم کیا۔ 5300 میں سے 3427 ای وی بس لے آئے ہیں۔ سائنٹسٹ کی ٹیم بنائی ہے، جنہوں نے 12  تاریخ کواپنی پہلی میٹنگ کرلی ہے، جس کے پاس پی یوسی سی سرٹیفکیٹ نہیں ہے، ان کوپرسوں سے پٹرول نہیں ملے گا۔ دہلی کے اندرکوئی بھی ٹرک تعمیرات کا سامان لائے گا تووہ ٹرسک سیل کردیا جائے گا۔

کوڑے کے پہاڑکم کئے گئے:منجندرسنگھ سرسا 

منجندرسنگھ سرسا نے کہا کہ ہم نے مسلسل کام کئے ہیں اورآلودگی کوکنٹرول کررہے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے آلودگی کم ہے۔ آپ بتائیں کہ کتنے دن دسمبرکے صاف تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کوڑے کے پہاڑکو15 ایم کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 202 ایکڑمیں سے 45 ایکڑکو صاف کرچکے ہیں۔

پرینکا نے کام نہیں کیا: سرسا

منجندرسنگھ سرسا نے کہا کہ دہلی کے اندرجوانڈسٹریل ایریا میں نان کمفرٹ ہے، ان کوہم اپنے دائرے میں لے آئیں۔ ڈی پی سی سی نے 2 ہزارسے زیادہ نوٹس جاری کئے ہیں۔ یہ 9 کروڑسے زیادہ کے نوٹس ہیں۔ بایوگیس کوبھی کم کرنے کے لئے اب تک 10 ہزارہیٹردیئے ہیں۔ ڈیژل جنریٹرپرکارروائی کی گئی ہے۔ اب تک 3200 جنریٹرپرکارروائی کی گئی ہے۔ دہلی کے اندر اوسطاً اے کیوآئی کم کیا۔ پہلے راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی گزشتہ سال تک کچھ نہیں کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read