Bharat Express DD Free Dish

Parliament Attack Anniversary: پارلیمنٹ حملے کی برسی پر شہداء کو نمن، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے  پیش کی خراج عقیدت

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج کا دن دہشت گردی کے خلاف ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کی بے مثال بہادری اور شجاعت کو یاد کرنے کا دن ہے، جب 2001 میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ پر ہوئے بزدلانہ حملے کو انہوں نے اپنے جذبے سے ناکام بنایا۔

2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی برسی پر ملک نے ایک بار پھر ان بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو نمن کیا جنہوں نے اپنے حوصلے اور قربانی سے پارلیمنٹ کی حفاظت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت  بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے شہداء کو یاد کرتے ہوئے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج کا دن دہشت گردی کے خلاف ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کی بے مثال بہادری اور شجاعت کو یاد کرنے کا دن ہے، جب 2001 میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ پر ہوئے بزدلانہ حملے کو انہوں نے اپنے جذبے سے ناکام بنایا۔ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شہادت پانے والے جوانوں کو نمن کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان کے ایثار اور قربانی کی مقروض رہے گی۔

شہداء کی قربانی کو جمہوریت کی حفاظت کی علامت قرار دیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گرد حملے کے دوران ڈھال بن کر کھڑے رہنے والے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے جمہوریت کی روح کی حفاظت کے لیے اپنی جان دے دی اور ان کی بہادری اور فرض شناسی ہمیشہ ملک کے شعور میں زندہ رہے گی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ 2001 میں پارلیمنٹ پر ہوئے حملے میں مادر وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے تمام بہادر سپوتوں کو عقیدت بھری سلامی۔ ان کی قربانی بھارت کی جمہوری روح کے تحفظ کے لیے ان کے پختہ عزم کی علامت ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر ہوا یہ حملہ ملک کی خودمختاری اور وقار پر سنگین ضرب تھا، اور اس سانحے میں جان قربان کرنے والے امر ویروں کی قربانی کو قوم ہمیشہ شکرگزاری کے ساتھ یاد رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read