نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج (1 دسمبر) سے ہو گیا ہے، لیکن پہلے ہی دن لوک سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن نے کئی اہم معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی، خاص طور پر نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف نئی ایف آئی آر کے مسئلے پر کانگریس نے سخت ناراضگی ظاہر کی اور اسے بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ ووٹرس لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے خلاف بھی اپوزیشن سراپا احتجاج رہا۔ ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی اور DMK نے اس کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہنگامے کے باعث کارروائی ملتوی
لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور زیرو آور میں بحث کا مطالبہ کیا گیا۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد اسپیکر نے کارروائی کل تک کے کئے لئے ملتوی کر دی۔
راجیہ سبھا میں مبارکباد اور مثبت ماحول
دوسری جانب راجیہ سبھا میں ماحول پرامن رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “آج سے سرمائی اجلاس شروع ہو رہا ہے، یہ ہم سب کے لیے فخر کی گھڑی ہے۔” پی ایم مودی نے نئے چیئرمین اور ملک کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد دی اور ان کی سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔
سونیا گاندھی کی پارلیمنٹ آمد
![]()
کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی آج سیشن کے پہلے دن پارلیمنٹ پہنچیں اور اپوزیشن کی حکمت عملی میں حصہ لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




