ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی خواتین کا ون ڈے ورلڈ کپ 2025 جیت کر تاریخ رقم کی۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسمرتی مندھانا، جمائمہ روڈریگس، اور دیپتی شرما نے اپنی اہم شراکت سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں جیت پر مبارکباد دی۔ ادھر سابق کپتان شانتھا رنگاسوامی کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمن پریت کور کو اب کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دینی چاہیے۔
“ہر بار وہی بیان آتے ہیں،” انجم چوپڑا
این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان انجم چوپڑا نے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “ہر ورلڈ کپ کے بعد، ہمیشہ اس طرح کا بیان ہوتا ہے۔ آخری چار یا پانچ ٹورنامنٹس کو لے لیں۔ جب ٹیم ہارتی ہے تو کہتے ہیں، ‘ہرمن پریت کو ہٹاؤ’ اور جب ٹیم جیتتی ہے تو بھی کہتے ہیں، ‘ہرمن کو ہٹاؤ’۔”
انجم چوپڑا نے مزید کہا کہ جب کہ یہ ہندوستان کی جیت کا جشن منانے کا وقت ہے، اس طرح کے تبصروں سے کھلاڑیوں کی محنت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا، “میں اس وقت اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس سے ہندوستان کی جیت کا جشن خراب ہو جائے گا۔”
انجم اور ہرمن پریت کا خصوصی بانڈ
ہرمن پریت اور انجم چوپڑا کا رشتہ ایک کھلاڑی اور سینئر سے کا نہیں ،، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی ہرمن پریت نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ انجم چوپڑا نے اپنے ابتدائی دنوں میں ان کی بے پناہ حمایت کی۔ انجم چوپڑانے یاد کیا کہ جب انہوں نے پہلی بار ہرمن کور کو ڈومیسٹک کرکٹ میں دیکھا تو فوراً پہچان لیا کہ وہ ایک منفرد لیول کی صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ انجم چوپڑانے کہا، “2007-2008 کے ممبئی میں چیلنجر ٹرافی ٹورنامنٹ میں، میں نے دیکھا کہ یہ انڈر 19 کھلاڑی کتنے لمبے شاٹس مار سکتی ہے۔ تب مجھے احساس ہوا کہ ہرمن پریت خاص ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچا کہ ہرمن پریت میچ ونر نہیں ہے۔ اسی لیے میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہرمن پریت کو ہمارا کپتان ہونا چاہیے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


