کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ عمران مسعود۔
نئی دہلی: کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ عمران مسعود نے دیوالی کے دوران 6 لاکھ کروڑ روپے کی فروخت کے سرکاری دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔
جی ایس ٹی کا کھیل دو ماہ میں سامنے آجائے گا
انہوں نے کہا کہ بازاروں میں اس بار وہ رونق نہیں نظر آئی، جس کا تشہیر کیا جا رہا ہے۔ پتہ نہیں ان کے پاس کیا اعداد و شمار ہیں اور وہ کہاں سے آئے؟ لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ جی ایس ٹی کا کھیل دو ماہ میں سامنے آجائے گا۔ جن تاجروں نے زیادہ شرحِ جی ایس ٹی پر سامان خریدا اور کم نرخوں پر بیچا، انہیں بھاری نقصان ہوگا۔ نتائج جلد سامنے ہوں گے۔‘‘
عمران مسعود نے معاشی پالیسیوں پر اٹھایا سوال
عمران مسعود نے مرکز کی معاشی پالیسیوں پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کے مطابق، “ملک کو دنیا کے سب سے قرض دار ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ 70 سال میں جو نہیں ہوا، وہ اس حکومت نے کر دکھایا۔ ایک سال میں سونا دوگنا مہنگا ہوگیا۔ پراپرٹی کی قیمتیں تب بڑھتی ہیں جب کالا دھن بازار میں آتا ہے۔”
حقیقت سے دور حکومت کے اعداد و شمار: عمران
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ نے جی ایس ٹی کی پیچیدگیوں پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس کا اثر چھوٹے تاجروں پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’حکومت کے اعداد و شمار حقیقت سے دور ہیں۔ بازاروں میں مندی صاف نظر آ رہی ہے۔ اگلے دو مہینوں میں جی ایس ٹی کلیکشن اور تاجروں کی حالت سے حکومت کی پالیسیوں کا پول کھل جائے گا۔” انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ عام عوام اور تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
عمران مسعود نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز
کانگریس لیڈر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا، “پی ایم کبھی چٹھی لکھتے ہیں، کبھی ‘من کی بات’ کرتے ہیں، مگر ملک کی حالت نہیں دیکھتے۔ وہ چمتکاری انسان ہیں، لیکن ان کی پالیسیوں نے ملک کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا۔” انہوں نے حکومت کے معاشی دعوؤں کو ’ہوا ہوائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بڑی معیشتوں اور بھارت کی حالت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دیوالی مبارکباد پر بھی عمران مسعود نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا، “ٹرمپ روز ہمیں دھمکاتے ہیں، ٹیکس لگانے کی بات کرتے ہیں، پھر مبارکباد دیتے ہیں، اور مودی جی اُسے قبول بھی کر لیتے ہیں۔ ایک بار اندرا گاندھی جیسا دم دکھائیں اور کہیں کہ ملک کے مفاد میں ہم ٹرمپ کا فون نہیں لیں گے۔ میں حکومت سے ملک کے مفاد میں ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
