بہاراسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں 48 امیدواروں کا نام شامل ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد کئی لیڈران کی ناراضگی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری بہارکے سینئرلیڈراوررکن پارلیمنٹ طارق انورنے نے بھی پارٹی کے فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ طارق انور نے کہا کہ 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہارنے والے کو پھر امیدوار بنایا گیا، لیکن 113 ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا۔
طارق انور نے ایکس پرلکھا، سابق رکن اسمبلی گجانند شاہی گزشتہ اسمبلی الیکشن میں صرف 113 ووٹوں سے ہارگئے تھے۔ اس بار ان کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ وہیں، جو امیدوارگزشتہ الیکشن میں 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہارچکے تھے، انہیں پھر سے موقع دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ والی 121 سیٹوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج مکمل ہوچکا ہے۔ بہارمیں عظیم اتحاد نے حتمی طور پراپنی سیٹ شیئرنگ کا اعلان نہیں کیا ہے اورابھی بھی سیٹوں کی تقسیم سے متعلق پس وپیش میں ہے۔ جمعرات کی دیررات کانگریس نے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔
पूर्व विधायक गजानंद शाही उर्फ़ मुन्ना शाही पिछले विधानसभा चुनाव में मात्र ११३ मतों से पराजित हुए थे। इस बार उनकी टिकट काट दी गई है। वहीं, जो उम्मीदवार पिछले चुनाव में ३० हज़ार से अधिक मतों से हार चुके थे, उन्हें फिर से अवसर दिया गया है।#BiharElection2025
— Tariq Anwar (@itariqanwar) October 17, 2025
گزشتہ الیکشن میں 113 ووٹوں سے ہارگئے تھے گجانند
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
