بریلی: ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سنیچرکے روزبریلی میں پولیس کارروائی سے متاثرہ علاقوں اورضلع عدالت کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئروکلاء، صحافی اورانسانی حقوق کے کارکن شامل تھے۔ وفد نے متاثرہ شہریوں، مقامی وکلاء اورعینی شاہدین سے ملاقات کرکے پولیس کے طرزِعمل اورگرفتاریوں کے طریقۂ کارپرتفصیلی معلومات حاصل کیں۔
شرکاء نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے بعد عام شہریوں کے گھروں میں گھس کرمارپیٹ اورگرفتاریاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اے پی سی آرکے نمائندوں نے یقین دلایا کہ تنظیم متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرے گی اورواقعہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش کے لیے حکام سے مطالبہ کرے گی۔ مزید یہ کہ اگرضرورت محسوس ہوئی تواس کیس کوہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں بھی لے جایا جائے گا۔
وفد نے کہا کہ مذہبی جذبات کے اظہارکوجرم بنانا جمہوری اقدارکے منافی ہے اورریاست کوشہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ وفد میں اے پی سی آرکے قومی سکریٹری ندیم خان، معروف صحافی اورسماجی کارکن پرشانت ٹنڈن، الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئروکیل محفوظ الرحمن فیضی، ایڈوکیٹ محمد حذیفہ، ایڈوکیٹ ضیاء جیلانی، ایڈوکیٹ مشفق رضا سمیت متعدد وکلاء موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

