ہفتہ، 4 اکتوبرکوآسٹریلیا دورے کے لئے ٹیم کے اعلان سے پہلے بی سی سی آئی کی ایک لمبی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد 26 سال کے نوجوان بلے بازشبھمن گل کوونڈے ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی۔ واضح رہے کہ شبھمن گل ٹسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ اب دوفارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی شبھمن گل کوسونپ دی گئی ہے۔ اس میٹنگ کے بعد ہی آسٹریلیا دورے کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا گیا ہے۔
26 سال کے شبھمن گل کوونڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹیم انتخاب کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ ٹسٹ کے بعد ونڈے سے بھی روہت شرما سے کپتانی چھین لی گئی ہے۔ حالانکہ روہت شرما اورسینئر بلے بازوراٹ کوہلی آسٹریلیا دورے پرونڈے سیریزمیں ٹیم انڈیا کا حصہ ہیں۔ دونوں کو 5 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 19 اکتوبرکوشبھمن گل بطورکپتان ونڈے میں پہلا میچ کھیلیں گے۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ونڈے 19 اکتوبرکوپرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایڈیلیڈ میں 23 اکتوبرکودوسرا ونڈے میچ ہوگا۔ وہیں تیسرا اورآخری ونڈے 25 اکتوبرکوسڈنی میں کھیلا جائے گا۔
شرے یس ایئربنے ونڈے میں نائب کپتان
مڈل آرڈرکے اسٹاربلے بازشرے یس ایئرکوبی سی سی آئی نے ونڈے میں نائب کپتانی سونپی ہے۔ اس سے پہلے کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روہت شرما کی جگہ ونڈے میں شرے یس ایئرکوکپتانی سونپی جائے گی، لیکن فی الحال شبھمن گل کے نام پرہی آخری مہرلگی ہے۔ ایسے میں اس فیصلے سے یہ واضح ہے کہ بی سی سی آئی مستقبل میں ہرفارمیٹ میں ایک کپتان رکھنا چاہتی ہے۔
روہت شرما اور ورٹ کوہلی کو بھی ونڈے ٹیم میں ملی جگہ
روہت شرما سے بھلے ہی کپتانی چھین لی گئی ہے، لیکن آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریزمیں انہیں 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں سینئر بلے باز وراٹ کوہلی کو بھی جگہ ملی ہے۔ ہاردک پانڈیا اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ آل راؤنڈرکے طورپرنتیش کمارریڈی کومنتخب کیا گیا ہے۔ یشسوی جیسوال تیسرے سلامی بلے بازکے طورپرٹیم انڈیا کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریزکے لئے ہندوستانی ٹیم- روہت شرما، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر (نائب کپتان)، اکشرپٹیل، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، نتیش کمارریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشت رانا، محمد سراج، ارش دیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، دھرو جریل (وکٹ کیپر) اوریشسوی جیسوال۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
