وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ٹوکیو میں جاپان کے سابق وزرائے اعظم یوشی ہیدے سوگا اور فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جاپان کے سابق وزیر اعظم کشیدا سے شاندار ملاقات ہوئی۔ انہوں نے لکھا کہ کشیدا بھارت اور جاپان کے درمیان قریبی تعلقات کے ہمیشہ سے مضبوط حامی رہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہم نے تجارت، اہم ٹیکنالوجیز اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ہماری دوطرفہ شراکت داری کی ترقی پر گفتگو کی۔ ہم نے ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹر جیسے ابھرتے شعبوں میں موجود بے پناہ مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سوگا سے ملاقات کے دوران ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کو کیسے فروغ دیا جائے، اس پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم مودی کا جاپان کا دورہ صرف رسمی ملاقات نہیں تھا ،بلکہ بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے والا ایک قدم ثابت ہوا۔ اس دورے کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں صرف حکومتیں ہی نہیں بلکہ جاپان کے مختلف سیاسی جماعتوں اور ریاستوں کے رہنما بھی شامل ہوئے۔ یعنی یہ ایک ایسا دورہ تھا ،جسے ہر سطح پر حمایت ملی — چاہے وہ مرکز ہو یا ریاستیں، حکمراں ہوں یا حزب اختلاف۔
جاپان کے سابق وزرائے اعظم سے ملاقات
وزیر اعظم مودی نے جاپان کے دو سابق وزرائے اعظم — یوشی ہیدے سوگا اور فومیو کشیدا — سے ملاقات کی۔ یہ ملاقاتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت-جاپان تعلقات کسی ایک رہنما یا حکومت تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی مضبوط بنیاد ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ارکانِ پارلیمنٹ سے بات چیت
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے جاپان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور کئی ارکانِ پارلیمنٹ سے بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم مودی کی جاپانی گورنروں سے ملاقات
سب سے دلچسپ منظر 16 جاپانی صوبوں کے گورنروں کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا تھا۔ بھارت میں جاپانی گورنرز کو وزرائے اعلیٰ کے برابر سمجھا جا سکتا ہے۔ گورنروں کی وزیر اعظم سے ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ اب بھارت-جاپان تعلقات صرف دہلی اور ٹوکیو تک محدود نہیں رہے، بلکہ ریاستوں کے درمیان بھی تعاون بڑھ رہا ہے — چاہے وہ تجارت ہو، ٹیکنالوجی ہو یا ثقافت۔
اس دورے نے واضح کر دیا کہ بھارت اور جاپان کی دوستی اب ایک نئی سمت میں بڑھ رہی ہے، جہاں ہر سطح پر بات چیت، تعاون اور شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ایشیا میں استحکام اور ترقی کے لیے بھی ایک مضبوط پیغام ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

