Urdu Conclave 2026

 دہلی اردواکادمی کے تعلیمی وثقافتی مقابلے جاری، سیدعابدحسین سینئرسیکنڈری اسکول کی ٹیم نے حاصل کی اول پوزیشن

اردواکادمی، دہلی کے زیراہتمام آج اردوکوئزمقابلہ برائے سکنڈری وسینئرسکنڈری زمرہ ( نویں تابارہویںجماعت) کا انعقاد ہوا، جس میں 16 اسکولوں کے 64 طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں، جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

نئی دہلی: اردواکادمی، دہلی کے زیراہتمام آج اردوکوئزمقابلہ برائے سکنڈری وسینئرسکنڈری زمرہ ( نویں تابارہویںجماعت) کا انعقاد ہوا، جس میں 16 اسکولوں کے64 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں، جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سب سے زیادہ شرکت کرنے والے اسکول کو ’’بہترین شرکت کرنے والا اسکول‘‘ (Best Participating School) اور سب سے زیادہ انعامات حاصل کرنے والے اسکول کو ’’بہترین کارکردگی کا حامل اسکول‘‘ (Best Performing School) کی ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
آج کے مقابلے میں بطور نگراں ڈاکٹر شبانہ نذیر شر یک تھیں جب کہ کوئزماسٹرکی حیثیت ریشماں فاروقی نے فرائض انجام دیے۔مقابلے کے بعدڈاکٹر شبانہ نذیر نے طلبہ اوراساتذہ کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردواکادمی، دہلی آپ کوجویہ اسٹیج فراہم کرتی ہے وہ آپ کی شخصیت کو نکھارنے کے لیے ہوتی ہے۔ یہ آپ کا ٹریننگ گراؤنڈ ہے یہاں آپ کوکھل کرمظاہرہ کرنا ہے۔ اساتذہ کے ساتھ طلبہ کو بھی مقابلہ جاتی پروگراموں میں کبھی کبھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس سے آپ کوگھبرانا نہیں ہے بلکہ اپنی کوشش اورلگن کوجاری رکھنا ہے۔ کوشش سے ہی منزل ملتی ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آپ سبھی کوکتاب سے باہراخبارات اوررسائل میں دلچسپی لینی ہوگی، نیز لائبریری سے بھی تعلق قائم رکھیے اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔ نیزادب میں اچھے لوگوں کوپڑھنے کی کوشش کریں، اس سے آپ کی اردواچھی ہوگی اوربولنے کے اندازمیں تبدیلی آئے گی اورشخصیت میں نکھاربھی آئے گا۔
آج کے مقابلے میں اول انعام سید عابد حسین سینئر سکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ، دوم انعام کریسنٹ اسکول موجپور، سوم انعام جامعہ سینئرسکنڈری اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ اوررابعہ گرلز پبلک اسکول گلی قاسم جان نے حاصل کیا۔ ان کے علاوہ، اینگلوعربک سینئر سیکنڈری اسکول اجمیری گیٹ، دیوسماج ماڈرن اسکول سکھدیو وہاراورکریسنٹ اسکول دریا گنج نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔