Bharat Express DD Free Dish

Educational and Cultural Competitions

اردواکادمی، دہلی کے زیراہتمام آج اردوکوئزمقابلہ برائے سکنڈری وسینئرسکنڈری زمرہ ( نویں تابارہویںجماعت) کا انعقاد ہوا، جس میں 16 اسکولوں کے 64 طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں، جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

ڈراموں کی پیشکش کے بعد پروفیسردانش اقبال نے بچوں اوراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے عصرِحاضرسے متعلق موضوعات پربہت عمدہ ڈرامے پیش کیے۔ میں اردوڈراموں کے اس کلچرسے بہت متاثرہوا ہوں۔ اردواکادمی، دہلی اس روایت کو مستقل فروغ دیتی رہی ہے اوراسی کا نتیجہ ہے کہ آج 19 اسکولوں سے 140 طلبہ وطالبات نے اپنا ہنرپیش کیا۔