Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Inaugurates New Brahmaputra Wing at Guwahati Raj Bhavan: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام میں راج بھون کے ’’برہم پتر وِنگ‘‘ کا کیا افتتاح

اس تقریب میں آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ، وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما، مرکزی وزیر سربانند سونووال، پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز آسام کے راج بھون میں نئی تعمیر شدہ ’برہم پتر وِنگ‘ کا افتتاح کیا، جو ریاست کی آئینی اور انتظامی ڈھانچے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ یہ تقریب وزیر داخلہ کے دو روزہ آسام دورے کے دوران منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ، وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما، مرکزی وزیر سربانند سونووال، پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

نئی عمارت: روایت اور جدت کا امتزاج

آسام کے گورنر آچاریہ نے برہم پتر وِنگ کو صرف ایک انتظامی توسیع نہیں بلکہ آسام کی روح، ثقافت، تاریخی استقامت اور عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’برہم پتر صرف دریا نہیں بلکہ ہماری یادداشت، ہماری آواز اور ہماری ترقی کی گونج ہے۔‘‘ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسام اب حاشیے پر نہیں بلکہ ملک کی ترقی کی قیادت میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘ نے آسام کو جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ جُڑنے والے گیٹ وے میں تبدیل کر دیا ہے۔

اہم منصوبوں کا افتتاح

اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے متعدد اہم منصوبوں کا ورچوئلی افتتاح بھی کیا، جن میں نیشنل سائبر کرائم فارنسک لیب، دِرگاؤں، بی ایس ایف ہیڈکوارٹر، گواہاٹی میں رہائشی سہولیات، آئی ٹی بی پی کے لیے سوناپور میں میڈیکل اور رہائشی یونٹ، آسام رائفلز کے لیے نئی عمارت اور دفاتر کی بنیاد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے سلچر میں مائننگ یونٹ اور جورہاٹ میں علاقائی صدر دفتر کے رہائشی و انتظامی کمپلیکس کی بھی بنیاد رکھی۔ واضح رہے کہ آسام ملک کی پہلی ایسی ریاست بننے جا رہی ہے جو تجرباتی تعلیم کو نصاب کا حصہ بنائے گی، جس کے تحت 20 فیصد تعلیمی مواد سماجی موضوعات پر مبنی ہوگا، جو نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read