Bharat Express DD Free Dish

PM Modi welcomed with Gayatri Mantra chants upon his arrival in Tokyo, Japan: ٹوکیو میں گونجا گایتری منتر، پی ایم نریندر مودی کا جاپانیوں نے اس طرح ٹوکیو میں کیا استقبال، ویڈیو وائرل

یہ منظر نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ بھارت اور جاپان کے دیرینہ تعلقات کی گہرائی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔پی ایم  مودی نے ہوٹل میں موجود بھارتی نژاد افراد سے ملاقات کی، ان کا حال احوال دریافت کیا اور بھارت کے عالمی کردار پر بات چیت کی۔

پی ایم  نریندر مودی جمعہ کے روز جاپان کے دو روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک اور روح پرور استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی پی ایم ٹوکیو ایئرپورٹ پر اترے، جاپانی حکام اور بھارتی کمیونٹی کے افراد نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر ایک روحانی منظر سامنے آیا، جہاں جاپانی عوام  نے گایتری منتر کے ورد کے ساتھ پی ایم مودی کا استقبال کیا۔

یہ منظر نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ بھارت اور جاپان کے دیرینہ تعلقات کی گہرائی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔پی ایم  مودی نے ہوٹل میں موجود بھارتی نژاد افراد سے ملاقات کی، ان کا حال احوال دریافت کیا اور بھارت کے عالمی کردار پر بات چیت کی۔

ٹوکیو پہنچنے کے بعدپی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا:ٹوکیو پہنچ چکا ہوں۔ بھارت اور جاپان ترقیاتی شراکت داری کو مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔ مجھے پی ایم مودی شیگیر ویشیبا اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا انتظار ہے تاکہ ہم موجودہ تعلقات کو مزید گہرا کریں اور نئے مواقع تلاش کریں۔”

پی ایم  نریندر مودی کا یہ دورہ جاپانی پی ایم شیگیر ویشیبا کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ وہ بھارت-جاپان شراکت داری کی 15ویں سالانہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے، نیز تجارتی، سائنسی، تکنیکی، اور دفاعی شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

جاپان کے بعدپی ایم  مودی 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تیانجن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پی ایم  مودی کا یہ دورہ نہ صرف بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی و اقتصادی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ ایشیائی خطے میں امن و ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read