بابا صدیقی قتل معاملے میں ایک اور ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔
بابا صدیقی قتل سانحہ میں ممبئی کرائم برانچ نے ایک اورملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔ ملزم لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہے۔ ذرائع کے مطابق، گرفتارملزم کا نام امول گائیکواڑہے، جوپنے کا رہنے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق، امول کوکرائم برانچ کی اینٹی ایکسٹارشن سیل کی ٹیم نے پنے سے گرفتارکیا۔ ایک افسرنے بتایا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ معاملے کے فرارملزم شبھم لونکرکوممبئی میں لانے اورلے جانے کا کام امول گائیکواڑدیکھتا تھا۔
اب تک 26 ملزم گرفتار
آپ کوبتا دیں کہ اب تک اس معاملے میں پولیس نے 26 ملزمین کوگرفتارکیا ہے۔ معاملے میں اب بھی تین ملزم مطلوب (وانٹیڈ) ہیں۔ انمول بشنوئی گینگسٹرلارنس بشنوئی کا بھائی اورمبینہ ماسٹرمائنڈ ہے۔ عدالت نے اس کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیا ہے۔ وہ اب تک فرارہے اورممکنہ یوایس یا کناڈا میں ہے۔
شبھم لونکر-ٰیسین اخترمطلوب
شبھم لونکربھی چارج شیٹ میں مطلوب (وانٹیڈ) ملزم کے طور پرشامل ہے۔ اس کے خلاف بھی غیرضمانتی وارنٹ جاری ہوا ہے۔ وہیں محمد یٰسین اختربھی اسی چارج شیٹ میں دیگرمطلوب ملزم کے طورپرشامل ہے۔ اس کے خلاف بھی غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


