بہار میں کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں آج مدھوبنی کا منظر دیدنی تھا۔ راہل گاندھی کی قیادت میں جاری اس یاترا میں پہلے سے ہی عوام کی بڑی تعداد شریک ہو رہی تھی، لیکن آج پرینکا گاندھی کی موجودگی نے جوش و خروش کو دوگنا کر دیا۔ ایک جم غفیر تھا جو ہر طرف سے امڈا آرہا تھا۔ پرینکا نے جلسۂ عام میں عوام کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم مودی پر براہ راست نشانہ سادھا۔
जनता का विश्वास खो चुकी भाजपा देश भर में वोट चोरी की साजिशें रच रही है। बिहार में महंगाई, बेरोजगारी, पलायन, आर्थिक संकट समेत हर मोर्चे पर नाकाम बीजेपी-जेडीयू सरकार जनता का वोट चुरा कर सत्ता में बने रहना चाहती है। लाखों गरीब और वंचित नागरिकों से वोट का अधिकार छीना जा रहा है।… pic.twitter.com/XOnC3ZcJui
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 26, 2025
’ووٹ آپ کی پہچان ہے، اس کی حفاظت کریں‘
پرینکا گاندھی نے عوام کو ووٹ چوری کے خلاف ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا: ’’ووٹ آپ کی شناخت اور شہریت کی بنیاد ہے۔ اگر آپ اسے چوری ہونے دیں گے تو آپ کے تمام حقوق ختم ہو جائیں گے۔‘‘ انہوں نے عوام سے التجا کی — ’’الرٹ ہو جائیے اور اپنے حقوق کی چوری مت ہونے دیجیے۔‘‘
वोट आपकी पहचान है, आपकी नागरिकता का आधार है।
अगर आप वोट चोरी होने देंगे तो आपकी कोई पहचान नहीं रहेगी। आपके सारे अधिकार छिन जाएंगे और आपकी नागरिकता छिन जाएगी।
इसलिए सावधान हो जाइए और अपने अधिकार की चोरी मत होने दीजिए।
: ‘वोटर अधिकार यात्रा’ में कांग्रेस महासचिव श्रीमती… pic.twitter.com/YhT99I8zlT
— Congress (@INCIndia) August 26, 2025
وزیراعظم پر طنز — ’بھینس چھوڑیے، ووٹ چوری ہو رہا ہے‘
وزیراعظم نریندر مودی کے ایک پرانے بیان کو یاد دلاتے ہوئے پرینکا نے کہا: ’’مودی جی نے کہا تھا کہ کانگریس آپ کی بھینس چرا لے گی، لیکن ہمیں کیا پتا تھا کہ یہ تو آپ کا ووٹ چرا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے روزگار، پی ایس یو اور عوام کے دیگر وسائل بھی چرائے، مگر ووٹ کی چوری کو ہر حال میں روکا جانا چاہیے۔
नरेंद्र मोदी ने लोकसभा चुनाव में कहा था- कांग्रेस आपकी भैंस चुरा लेगी।
लेकिन खुद नरेंद्र मोदी आपका वोट चुरा रहे हैं।
: कांग्रेस महासचिव व सांसद श्रीमती @priyankagandhi जी
📍 बिहार pic.twitter.com/u9KUd1DrUi
— Congress (@INCIndia) August 26, 2025
سوشل میڈیا پر بی جے پی پر سنگین الزام
جلسے سے قبل پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی پورے ملک میں ووٹ چوری کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بہار میں بی جے پی-جے ڈی یو حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران میں ناکام ہو کر اب اقتدار بچانے کے لیے ووٹ ہتھیا رہی ہے۔ انہوں نے دوٹوک کہا — ’’آئین نے ہر ہندوستانی کو ووٹ کا حق دیا ہے، یہ حق کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

