Bharat Express DD Free Dish

Bihar elections

بانکی پور اسمبلی نشست بی جے پی کے سینئر رہنما نتن نبین کے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے باعث یہاں ضمنی انتخاب کرایا گیا۔ یہ نشست پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقے کا حصہ ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کا مضبوط سیاسی مرکز سمجھی جاتی رہی ہے۔

سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ بانکی پور ضمنی انتخاب سے قبل جن سوراج کے کئی اہم رہنماؤں کی بی جے پی میں شمولیت انتخاب کو متاثر کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بانکی پور اسمبلی حلقے سے چار مرتبہ کے رکن اسمبلی نتن نوین کے استعفیٰ کے بعد یہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

بہار کے انتخابات میں کانگریس کی کوتاہیوں کے بارے میں بہار کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر شکیل احمد نے کہا کہ میں کانگریس میں نہیں ہوں، مجھے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن ٹکٹوں کی تقسیم کے فوراً بعد کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ فلاں فلاں نے غلط وجوہات کی بنا پر ٹکٹوں کی تقسیم کی، مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ میں این ڈی اے کے ہر کارکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے انتھک محنت کی۔ انہوں نے عوام کے درمیان جا کر ہمارے ترقی کے ایجنڈے کو پیش کیا اور اپوزیشن کے ہر جھوٹ کا مضبوطی سے جواب دیا۔ میں ان کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔

بہار اسمبلی انتخابات میں میتھلی ٹھاکر نے بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی اور خواتین و نوجوان بچیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہار میں این ڈی اے کے دورِ حکومت میں ترقی ہوتی ہوئی دیکھی ہے اور وہ بھی اپنی پارٹی کی راہ پر چل کر بہار کے مستقبل کو مزید آگے بڑھانے کا کام کریں گی۔

بہار میں دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں 8.5 لاکھ سے زیادہ پولنگ سے متعلقہ عملہ  نے شرکت کی،1.4 لاکھ پولنگ ایجنٹس 2,616 امیدواروں کی طرف سے مقرر کیے گئے، 243 جنرل مبصر، 38 پولیس مبصر اور 67 اخراجات کے مبصر انتخابات کے انعقاد اور مشاہدے کے لیے انتخابی مشینری کا حصہ تھے۔

امت شاہ نے کہا کہ یہ مودی جی کی حکومت کا ہی نتیجہ ہے کہ نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ کبھی بہار کے کچھ اضلاع میں دوپہر تین بجے تک ہی ووٹنگ ہوتی تھی، مگر اب نکسل خطرہ ختم ہونے کے بعد شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ یہاں کا چورمارا گاؤں، جو منگیر–جموئی سرحد پر ہے، پچیس سال بعد نکسل سے آزاد ہوا ہے۔

آر جے ڈی کی ترجمان پرینکا بھارتی نے دعویٰ کیا کہ داناپور کے نصیر گنج گھاٹ پر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹروں کا الزام ہے کہ پولیس کشتی کو بوتھ تک نہیں جانے دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کیا اس معاملے کا نوٹس لے کر اپنی غیرجانبداری دکھائے گا؟

روڈ شو کے آغاز سے پہلے ہی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں کے کنارے اپنے لیڈر کا انتظار کرتے دکھائی دیے۔ پٹنہ کی سڑکوں پر سیکورٹی حصار کے دونوں جانب عوام کا ہجوم نظر آ رہا تھا۔ جیسے ہی وزیر اعظم کا روڈ شو شروع ہوا، پورا پٹنہ ’مودی زندہ باد‘ اور ’جے شری رام‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کا آغاز مظفرپور کی مشہور لیچی کی مٹھاس سے کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ “مظفرپور کی لیچی جتنی میٹھی ہے، اتنی ہی میٹھی یہاں کی عوام کی بولی ہے۔ آپ سب کا یہ پیار دیکھ کر دل خوش ہو گیا“۔