Bharat Express DD Free Dish

A joyous day for our cultural heritage: پپرہوا کے مقدس آثار کی 127 سال بعد واپسی، وزیر اعظم مودی نے اسے قومی فخر کا لمحہ قرار دیا

وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں وکاس بھی، وراثت بھی کے نظریے کی عکاسی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت صرف ترقی ہی نہیں بلکہ اپنی روحانی، تہذیبی اور تاریخی وراثت کی بازیابی و تحفظ کا بھی پختہ عہد رکھتا ہے۔ یہ آثار، جو بدھ مت کے اہم ترین تبرکات میں شمار کیے جاتے ہیں، بھارت کے لیے نہ صرف روحانی بلکہ بین الاقوامی ثقافتی اہمیت بھی رکھتے ہیں، اور ان کی واپسی ایک تاریخی کامیابی ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھگوان بدھ کے مقدس پپرہوا آثار کی127  سال بعد ہندوستان واپسی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کے لیے ایک قابل فخر اورخوشی کا لمحہ قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر سلسلہ وار پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ثقافتی ورثے کے لیے ایک خوشی کا دن۔ اس سے ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا کہ بھگوان بدھ کے مقدس پپرہوا آثار 127 سال کے طویل عرصے کے بعد گھر واپس آئے ہیں۔ یہ مقدس آثار بھگوان بدھ اور ان کی عظیم تعلیمات کے ساتھ ہندوستان کے قریبی تعلق کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ ہماری شاندار ثقافت کے مختلف پہلوؤں کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یاد رہے کہ پپرہوا کے آثار 1898 میں دریافت ہوئے تھے، لیکن نوآبادیاتی دور میں یہ قیمتی اشیاء ہندوستان سے باہر لے جائی گئیں۔ جب رواں سال کے اوائل میں یہ آثار ایک بین الاقوامی نیلامی میں پیش کیے گئے تو ہم نے ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم اقدامات کیے۔ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اہم کوشش میں اپنا کردار ادا کیا۔

وکاس بھی، وراثت بھی کے نظریے کی عکاسی

وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں وکاس بھی، وراثت بھی کے نظریے کی عکاسی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت صرف ترقی ہی نہیں بلکہ اپنی روحانی، تہذیبی اور تاریخی وراثت کی بازیابی و تحفظ کا بھی پختہ عہد رکھتا ہے۔ یہ آثار، جو بدھ مت کے اہم ترین تبرکات میں شمار کیے جاتے ہیں، بھارت کے لیے نہ صرف روحانی بلکہ بین الاقوامی ثقافتی اہمیت بھی رکھتے ہیں، اور ان کی واپسی ایک تاریخی کامیابی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read