بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ۔ (فائل فوٹو)
بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کی زندگی میں پھرسے 8 سال پرانا معاملہ آگیا ہے۔ اداکارنے جالندھرکورٹ میں اس معاملے سے متعلق سرینڈر کیا ہے۔ جی ہاں، اداکار پر8 سال پہلے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد ان پرمعاملہ درج کیا گیا تھا۔ سمن جاری ہونے کے بعد بھی اداکارعدالت نہیں پہنچ سکے تھے، جس کے بع اب وہ خود ہی سرینڈرکرنے عدالت پہنچ گئے۔ آئیے، آپ کوبھی بتاتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے؟
اداکارنے عدالت میں کیوں کیا سرینڈر؟
دی ٹربیون اورپنجابی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، راج کمارراؤکی سال 2017 میں آئی ’بہن ہوگی تیری‘ فلم سے متعلق اس معاملے میں ان کے خلاف عدالت نے پہلے سمن جاری کیا تھا، لیکن اداکارعدالت میں اپنی موجودگی درج نہیں کرا پائے تھے، جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا تھا۔ اب اداکار نے عدالت میں سرینڈرکرکے اس معاملے پراپنا جواب دیا ہے۔
وکیل نے دی یہ دلیل
اداکارگزشتہ روز جالندھرکے عدالت میں نقاب پہن کرپہنچے۔ وہیں، ان کے وکیل درشن سنگھ دیال نے اداکارکا بچاؤکرتے ہوئے دلیل پیش کی۔ وکیل نے کہا کہ فی الحال اداکارراج کمارراؤممبئی رہتے ہیں اوران کے پاس تک سمن نہیں پہنچ پایا۔ یہی وجہ تھی کہ سمن جاری ہونے کے بعد بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوپائے تھے۔ حالانکہ جب یہ معاملہ ان کے علم میں آیا تووہ خود ہی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔ وکیل کی دلیل سننے کے بعد عدالت نے اداکارکوضمانت دے دی ہے۔ وہیں، اس معاملے کی آئندہ سماعت اب 30 جولائی کوہوگی۔
View this post on Instagram
کیا ہے پورا معاملہ؟
واضح رہے کہ فلم ’بہن ہوگی تیری‘ میں اداکارنے بائیک پربیٹھے ہوئے بھگوان شیوکا گیٹ-اپ لیا تھا، جس کے بعد جالندھرکے ایک باشندہ نے اداکارپرمذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کا معاملہ درج کرا دیا تھا۔ وہیں، فلم ڈائریکٹراجے کے پنالال اورڈائریکٹرٹونی ڈیسوزا کو بھی جالندھر پولیس نے اس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


