Bharat Express DD Free Dish

Tej Pratap Yadav News: لالو یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کا بڑا اعلان، بطور آزاد امیدوار اس سیٹ سے آزمائیں گے قسمت

آرجے ڈی سے نکالے گئے تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ٹیم تیج پرتاپ عوام تک پہنچنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس بارچچا نتیش کمار کی حکومت نہیں بنے گی۔

لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو۔ (تصویر کریڈٹ-ویڈیو)

بہارکی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے نکالے گئے ایم ایل اے اورلالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے ہفتہ کے روز (26 جولائی، 2025) کو بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات مہوا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پرلڑیں گے۔ انہوں نے ٹیم تیج پرتاپ بنائی ہے۔ 31 جولائی کو مہوا میں بھی ایک پروگرام ہوگا۔

بہار حکومت کے سابق وزیرتیج پرتاپ یادو نے کہا، کہ ٹیم تیج پرتاپ یادوعوام تک پہنچنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، اس بارچچا نتیش کمار کی حکومت نہیں بنے گی، جس کی بھی حکومت بنے گی، اگر وہ نوجوانوں، روزگار، تعلیم، صحت کی بات کریں گے، تو تیج پرتاپ یادو ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم نے پوری طاقت کے ساتھ الیکشن شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہوا سے الیکشن لڑیں گے۔ مخالفین بہت ہیں، انہیں کھجلی ہونے لگی ہے۔

تیج پرتاپ نے خود بطورآزاد امیدوارالیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ وہیں شاہ پورہ سے مدن کمار ٹیم تیج پرتاپ کی طرف الیکشن لڑیں گے۔ آج تیج پرتاپ کچھ الگ انداز میں نظرآئے۔ تیج پرتاپ اور ان کے ساتھی پیلی ٹوپی پہن رکھی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے میڈیا پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو نارد مُنی کی شکل ہے، ان سبھی کو سلام۔

لالو یادو نے کردیا آرجے ڈی سے باہر

تیج پرتاپ یادوکوان کے والد اور آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی سے باہرکا راستہ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ انوشکا کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویرشیئرکی تھی، جس سے ہنگامہ مچ گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں تیج پرتاپ یادو اور ان کی اہلیہ ایشوریہ کا معاملہ عدالت میں ہے۔ سوشل میڈیا پرتصویر وائرل ہونے کے بعد لالو پرساد نے انہیں پارٹی اور فیملی دونوں سے باہر کردیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read