مہاکوی گوپال داس نیرجؔ کی 7ویں برسی پر ’’نرنتر نیرج سمّان سماروہ 2025‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ گوپال داس نیرجؔ کی ادبی میراث کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس خصوصی پروگرام میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی اور شمع روشن کرنے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر رچنا رائے نے بھی شمع افروزی میں شرکت کی۔
معروف شاعر اور نغمہ نگار ہوئے جمع
’’نرنتر نیرج سمّان سماروہ 2025‘‘ کے دوران پرسون جوشی (شاعر، نغمہ نگار اور میک کین ورلڈ گروپ انڈیا کے سی ای او)، سمیر انجان (نغمہ نگار)، بونی کپور (فلم پروڈیوسر)، ونیت سنگھ (گلوکار اور سا ری گا ما پا سنگنگ سپر اسٹار رنر اپ)، بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی سمیت کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔
اس پروگرام میں معروف شاعر افضل منگلوری نے گوپال داس نیرجؔ کو یاد کرتے ہوئے ایک نظم سنائی اور کہا کہ ’’آج کی رات نیرجؔ کے بارے میں ہے، یہ سب اُپیندر جی کا کمال ہے۔‘‘اس دوران گوپال داس نیرج کے بڑے بیٹے ششانک پربھاکر نے بھی اپنے والد کی نظمیں سنائیں۔
’’نیرجؔ‘‘ صاحب کی ادبی وراثت کو پیش کیا گیا خراجِ تحسین
اس تقریب میں مہاکوی گوپال داس نیرجؔ کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی نظمیں اور گیت گائے گئے۔ پرسون جوشی اور سمیر انجان نے اپنے تجربات شیئر کیے اور ادب پر ان کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ ونیت سنگھ نے نیرج کے مشہور گانوں کو اپنی سریلی آواز میں پیش کیا جس نے حاضرین کو جذباتی کر دیا۔ اس موقع پر ہندی اکادمی دہلی کے سکریٹری سنجے گرگ اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا۔
شعرا نے پیش کیں بہترین نظمیں
’’نرنتر نیرج سمّان سماروہ 2025‘‘ کے دوران ملک بھر کے مشہور شاعروں اور نغمہ نگاروں نے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس دوران بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے اپنے خطاب میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی وراثت کو زندہ رکھنے کے لیے اس تقریب کو ہر سال منعقد کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ سمّان سماروہ ہر سال منعقد کیا جائے گا، تاکہ نئی نسل کو مہاکوی گوپال داس نیرج جی کے ادب سے متعارف کرایا جا سکے۔‘‘
تقریب کی اہم جھلکیاں

یہ پروگرام سوشل میڈیا پر بھی براہ راست نشر کیا گیا جس میں حاضرین نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔ ’’نرنتر نیرج سمّان سماروہ‘‘ نے نہ صرف مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد کو زندہ رکھا بلکہ ادب اور فن کے تئیں لگن کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس تقریب نے ہندی ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس کے جاری رہنے کی امید کو مزید تقویت بخشی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


