Bharat Express DD Free Dish

KL Rahul Century: کے ایل راہل نے لارڈس میں سنچری لگاکر رقم کی تاریخ، صرف دوسری بارہندوستانی کرکٹ میں ہوا یہ کمال

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔

کے ایل راہل نے لارڈس میں مسلسل دوسری سنچری لگائی۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ دورے پراپنی شاندار بلے بازی کوجاری رکھتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔ ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سنچری لگانے کے بعد کے ایل راہل نے اب لارڈس میں بھی سنچری لگا دی ہے۔ لارڈس ٹسٹ کے تیسرے دن ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازنے اپنی 9ویں ٹسٹ سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی کے ایل راہل نے وہ کردکھا، جو ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے صرف ایک بارہوا تھا۔ راہل اس تاریخی میدان میں ایک سے زیادہ ٹسٹ سنچری لگانے والے ہندوستان کے صرف دوسرے بلے بازبن گئے۔

لارڈس میں ٹسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے تیسرے دن ہفتہ کے روز12 جولائی کوٹیم انڈیا کی پہلی اننگ کے دوران کے ایل راہل نے یہ حصولیابی حاصل کی۔ دوسرے دن نصف سنچری لگاکر 53 رنوں پرناٹ آؤٹ لوٹے راہل نے دوسرے دن کچھ طوفانی انداز دکھایا اورباؤنڈری لگانے پردھیان دیا۔ اس دوران برائیڈن کارس کے ایک اوور میں توراہل نے مسلسل 3 چوکے بھی لگائے۔ اس دوران کے ایل راہل نے رشبھ پنت کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کو 250 رنوں کے پار بھی پہنچایا۔

لارڈس میں مسلسل دوسری سنچری

 حالانکہ جیسے ہی کے ایل راہل 98 رن کے اسکورپرپہنچے، لنچ سے پہلے آخری اوورمیں اچانک ان کے اور رشبھ پنت کے درمیان رن لینے سے متعلق غلط فہمی پیدا ہوگئی اور رشبھ پنت رن آؤٹ ہوگئے۔ ایسے میں ہندوستانی بلے بازکواپنی سنچری کے لئے اگلے سیشن کا انتظارکرنا پڑا۔ پھردوسرا سیشن جب شروع ہوا توکے ایل راہل نے ایک رن لے کراپنے ٹسٹ کیریئرکی 9ویں سنچری مکمل کرلی۔ اس کے ساتھ ہی کے ایل راہل نے لارڈس میں اپنی مسلسل دوسری سنچری بھی مکمل کرلی۔ راہل نے 2021 میں گزشتہ دورے پربھی اس میدان پرسنچری لگائی تھی۔ وہ راہل کی یہاں پہلی سنچری تھی اوراب اس تاریخی مقام پردوسری بارانہوں نے 100 کا اعدادوشمار حاصل کرلیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔