نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسرمظہر آصف اوررجسٹرارپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی نے جامعہ میں شمال مشرقی خطے کے طلبہ کے لیے 400 بیڈ پرمشتمل دارالاقامہ کی تعمیرسے متعلق تجویزپرتبادلہ خیال کے لیے شمال مشرقی خطے کی بہبود اورتعلیم کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرسوکانتا مجمدارسے ملاقات کی۔ ڈاکٹرمجمدار نے شیخ الجامعہ اورمسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پیش کردہ تجویزکوتعاون دینے سے اتفاق کیا اوروعدہ کیا کہ ان کی وزارت اسے سپورٹ کرے گی۔
پروفیسرمظہرآصف نے ملاقات کو بتایا نتیجہ خیز
پروفیسرآصف نے کہا ’ڈاکٹرمجمدارکے ساتھ ہماری ملاقات کافی نتیجہ خیزرہی اورشمال مشرقی خطے کے طلبہ کے لیے جامعہ میں ہاسٹل کی تجویزکے سلسلے میں پرامید ہیں۔ نیزیہ ہاسٹل ان طلبہ کی رہائش اوراپنی صلاحیتیں پروان چڑھانے کے لیے ایک سازگارماحول مہیا کرے گا۔ اپنے کیرئیرکونئی بلندیاں دینے اوراپنے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکرنے کے لیے دہلی کا رخ کرنے والے شمال مشرقی خطے کے طلبہ کے لیے گھرسے دوریہ ایک گھرہوگا‘۔ پروفیسر مظہرآصف نے مزید کہا کہ ’یہ اقدام ملک کے دوردراز خطوں میں آباد لوگوں کی ترقی و بہبود میں تعاون دینے اورانھیں تعلیم فراہم کرنے کے یونیورسٹی کے مشن کوآگے بڑھاتا ہے۔“
Prof. Mazhar Asif, Hon’ble Vice Chancellor, and Prof. Md. Mahtab Alam Rizvi, Registrar of @jmiu_official, called on today at my Delhi office. pic.twitter.com/mwcfSKpVVk
— Dr. Sukanta Majumdar (@DrSukantaBJP) July 8, 2025
شمال مشرقی خطہ کے طلبا کے لئے جاری ہے کوشش
پروفیسررضوی نے کہا کہ ’ڈاکٹر مجمدارکے ساتھ ہماری ملاقات کافی اہم تھی اوراس سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف کورسیزمیں زیر تعلیم شمال مشرقی خطے کے طلبہ کے لیے جامعہ کو تعلیم کا مرکزبنانے کی ہماری کوشش میں ایک نیا باب جڑے گا۔ جامعہ میں سینٹر فار نارتھ ایسٹ اسٹڈیزاینڈ پالیسی رسرچ کا ایک مخصوص اوروقف سینٹربھی ہے اورہمیں امید کرتے ہیں کہ شمال مشرقی خطے کے طلبہ میں تدریس و تحقیق کی ترویج و اشاعت کے فروغ کو مزید تحریک ملے گی۔پروفیسر رضوی نے مزید کہا کہ ’جامعہ ملیہ اسلامیہ شمال مشرقی خطے کے طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے اور آئندہ تعلیمی سال میں یونیورسٹی میں خطے کے اور زیادہ طلبہ کے آنے کی امید ہے‘۔
شیخ الجامعہ اورمسجل نے وزیرمملکت کا ادا کیا شکریہ
شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کو پورا تعاون دینے اور ان کی تجویزکو باحسن طریق لینے کے لیے وزیرمملکت ڈاکٹرسوکانتا مجمدارکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسرآصف اورپروفیسررضوی نے مزید کہا کہ’علاقائی،لسانی اورتہذیبی تنوع کے لیے مشہورجامعہ میں شمال مشرقی خطے کے طلبہ کے لیے مجوزہ دارالاقامہ سے کیمپس کے تکثیری کردارکومزید فروغ ملے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


