ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قرآن مقدس کی خاص نمائش کا اہتمام، قرآن کے 35 نایاب اور سائنسی طورپر محفوظ قلمی نسخے نمائش میں رکھے گئے
نمائش میں پندرہویں صدی سے لے کربیسویں صدی کے اوائل تک کے 35 نادر اور سائنسی طورپر محفوظ قرآنی نسخے پیش کئے گئے، جومتنوع اسلامی خطاطی کی روایات اورفنی جمالیات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ساتویں سے چودہویں صدی تک قرآنی خطاطی کے ارتقا کی کہانی بیان کرنے والے کیوریٹڈ پوسٹرز کا ایک سلسلہ بھی نمائش میں رکھا گیا، جو زائرین کو قرآنی رسم الخط کے اسلوب کی تاریخی ترقی کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کرتا ہے۔
International Conference: ہندوستانی تہذیب میں عالمی اخوت فطری طور پر شامل ہے: پروفیسر مہتاب عالم رضوی
یہ بین الاقوامی کانفرنس ہمالیہ–بحرِ ہند ممالک گروپ، جاگرن منچ اور راشٹریہ سرکشا (RSJM) کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس میں سینٹر آف رشین اسٹڈیز (CRS)، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز (SLL&CS)، انٹر ہال ایڈمنسٹریشن (IHA)، جے این یو، نیلسن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کنفلکٹ ریزولیوشن (جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور سینٹر فار ہمالین اسٹڈیز (دہلی یونیورسٹی) نے تعاون فراہم کیا۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع تھا: ”بحرِ ہند خطے میں بھارت کی جغرافیائی سیاسی اور اسٹریٹجک اہمیت“۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مل سکتا ہے 400 بیڈ کا ہاسٹل! وائس چانسلر اور رجسٹرار کو مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرمجمدار سے ملی یقین دہانی
شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کو پورا تعاون دینے اور ان کی تجویزکو باحسن طریق لینے کے لیے وزیر مملکت ڈاکٹر سوکانتا مجمدار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
Jamia Millia Islamia News: پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریگولر مسجل ہوئے مقرر
پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ عظیم ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عزت و توقیر کا احسا س ہور ہاہے اور جامعہ کے فیکلٹی اراکین، طلبہ اور اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سلسلے میں، میں کافی پرامید ہوں۔





