Bharat Express

IPL 2023: چنئی کے خلاف ہاردک پانڈیا نے لگائی ہیٹ ٹرک، اوپننگ مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کی شاندار جیت

GT vs CSK IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کے افتتاحی مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کی دھماکہ خیز جیت ہوئی ہے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت والی گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

آئی پی ایل 2023 کے افتتاحی میچ میں گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپر کنگس کو ہرا دیا۔

GT vs CSK IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کا آغاز ہوچکا ہے۔ دھماکہ خیز افتتاحی تقریب کے بعد گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس کے خلاف دھماکہ خیز جیت درج کی۔ ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنئی سپرکنگس نے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنائے۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے ریتو راج نے 92 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ جواب میں گجرات نے 19.2 اوور میں اس ہدف کو حاصل کرلیا۔

گجرات ٹائٹنس کے لئے شبھمن گل نے 63 رنوں کی اننگ کھیلی۔ آخری اووروں میں وجے شنکر، راشد خان اور راہل تیوتیا نے تیزی سے رن بنائے اور اپنی ٹیم کے لئے جیت  کو یقینی بنایا۔ ایک وقت تھا جب گجرات میچ میں پیچھے رہ گئی۔ مگر اس کے بعد راشد خان اور راہل تیوتیا نے تیزی سے رن بنائے اور میچ کا پاسا پلٹ دیا۔

 

5 وکٹ سے گجرات کو ملی جیت

احمدآباد میں ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس کی ٹیم مقررہ اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ ٹیم کے لئے اننگ کا آغاز کرتے ہوئے ریتو راج گائیکواڑ زبردست لے میں نظرآئے۔ انہوں نے کل 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 184.00 کی اسٹرائیک ریٹ سے 92 رن سب سے زیادہ بنائے۔ اس کے علاوہ معین علی نے 17 گیندوں میں 23 اور شیوم دوبے نے 19 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔

چنئی سپرکنگس کے ذریعہ ملے 179 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس نے اسے پانچ وکٹ کے نقصان پر 19.2 اووروں میں آسانی سے حاصل کرلیا۔ ٹیم کے لئے شبھمن گل نے جہاں نصف سنچری لگائی۔ وہیں ردھمان ساہا نے 25، سائی سدرشن نے 22 اور وجے شنکر نے 27 رنوں کا اہم تعاون دیا۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read