Bharat Express DD Free Dish

Sheikh Hasina gets Legal Counsel Amid Conflicts: بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد شیخ حسینہ کو پہلی بار ملی کامیابی، جانئے پورا معاملہ

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کوبنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمزٹریبونل سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کے دفاع کے لئے سینئر وکیل امین الغنی کو فراہم کیا ہے۔ یہ فیصلہ شیخ حسینہ کے لئے راحت کی بات ہے کیونکہ امین الغنی کا شمار بنگلہ دیش کے سرکردہ وکلاء میں ہوتا ہے۔

بنگلہ دیش کی محمد یونس حکومت نے شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے کیس واپس کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ (فائل فوٹو)

تختہ پلٹ کے بعد پہلی بارسابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش میں بڑی راحت ملی ہے۔ شیخ حسینہ کو مقدمہ لڑنے اوراپنا موقف رکھنے کے لئے بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمزٹریبونل-1 نے ایک سینئروکیل کومہیا کرایا ہے۔ سینئروکیل امین الغنی اب شیخ حسینہ کا دفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے خلاف کل 100 مقدمے درج ہیں۔ ان پر بدعنوانی اور قتل عام کے سنگین الزام لگے ہیں۔ اگست 2024 میں طلبا کے احتجاج کے بعد شیخ حسینہ کا تختہ پلٹ ہوا تھا۔ 2008 میں شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کی اقتدارسنبھالی تھی۔ شیخ حسینہ پرحکومت میں رہنے کے دوران مخالفین کوکچلنے اوربدعنوانی کرنے جیسے الزام ہیں۔

شیخ حسینہ کوکیسے ملی راحت؟

امین الغنی کا شماربنگلہ دیش کے سینئروکلاء میں ہوتا ہے۔ شیخ حسینہ کی حکومت کے وقت عدالت میں امین الغنی کی طوطی بولتی تھی۔ انہیں مجرمانہ معاملوں کا سینئروکیل مانا جاتا ہے۔ امین الغنی اگر صحیح طریقے سے شیخ حسینہ کا موقف رکھتے ہیں تو پھرانہیں بڑی راحت بھی مل سکتی ہے۔

اب تک بنگلہ دیش کی عدالت مسلسل شیخ حسینہ کا موقف سنے بغیر ہی فیصلہ سنا رہی تھی۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ امین الغنی دلیل رکھیں گے تو اسے سننا ہوگا۔ اب عدالت کی طرف سے یکطرفہ فیصلہ نہیں سنایا جاسکے گا۔ معاملہ اگر آگے کے لئے لٹکتا ہے تو یونس حکومت پر سوال اٹھیں گے۔ یونس خان پرالزام ہے کہ وہ الیکشن سے پہلے ہی شیخ حسینہ کو قصوروار ٹھہرانا چاہتے ہیں، لیکن اب جس طریقے سے بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ آیا ہے، اس سے یہ آسان نہیں ہوگا۔ بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں عام انتخابات کی تجویز ہے۔

شیخ حسینہ فیملی پر مسلسل کس رہا ہے شکنجہ

تختہ پلٹ کے بعد شیخ حسینہ فیملی پر مسلسل شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ شیخ حسینہ کی بہن، بیٹے اور بھتیجی ٹیولپ صدیق پربنگلہ دیش کی اے ٹی ایس کی سخت کارروائی جاری ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ حسینہ فیملی کی جائیداد بھی مسلسل ضبط کی جارہی ہے۔ اب تک جن جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے، وہ سبھی بنگلہ دیش میں ہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read