نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ضلع پنے میں جیجوری- مورگاؤں روڈ پر پیش آئے سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ (PMNRF) سے دو-دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمی افراد کو پچاس-پچاس ہزار روپے دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے اس سلسلے میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا: مہاراشٹر کے پنے میں جیجوری- مورگاؤں روڈ پر ایک سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو-دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ — PM @narendramodi
Deeply saddened by the loss of lives due to a road accident on the Jejuri-Morgaon road in Pune, Maharashtra. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each…
— PMO India (@PMOIndia) June 19, 2025
حکومت کی جانب سے یہ اقدام متاثرہ خاندانوں کے درد کو کم کرنے اور ان کی فوری مدد کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے ضلع پنے میں بدھ کی شام ایک دلخراش سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک 6 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ جیجوری-مورگاؤں روڈ پر ایک ہوٹل کے سامنے پیش آیا، جب ایک تیز رفتار سوزوکی سوئفٹ ڈیزائر کار ایک کھڑی پک اپ گاڑی سے جا ٹکرائی۔
پولیس کے مطابق، حادثہ شام تقریباً 6:45 بجے اس وقت ہوا جب ہوٹل کے مالک اور ان کے ملازمین ایک پک اپ ٹرک سے ریفریجریٹر اتار رہے تھے۔ اسی دوران پنے سے مورگاؤں کی جانب جانے والی کار بے قابو ہو گئی اور سیدھے پک اپ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

