PM Modi expresses grief over Pune road accident: پنے سڑک حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار افسوس، متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
مہاراشٹر کے ضلع پنے میں بدھ کی شام ایک دلخراش سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک 6 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ جیجوری- مورگاؤں روڈ پر ایک ہوٹل کے سامنے پیش آیا، جب ایک تیز رفتار سوزوکی سوئفٹ ڈیزائر کار ایک کھڑی پک اپ گاڑی سے جا ٹکرائی۔





