Bharat Express DD Free Dish

LIC: ایل آئی سی اور دیگر بیمہ کمپنیوں نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کے لیے بیمہ کی رقم کے حصول کو بنایا آسان، جانیے کیا کہا

لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) اور نجی بیمہ کمپنی بجاج الیانز نے جمعہ کے روز خصوصی اقدامات کا اعلان کیا۔

احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز AI 171 کے المناک حادثے کے بعد ایک ہمدردانہ اقدام میں سرکردہ انشورنس کمپنیوں نے متاثرین کے خاندانوں کے لیے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے طریقۂ کار کو آسان بنانے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں۔ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) اور نجی بیمہ کمپنی بجاج الیانز نے جمعہ کے روز خصوصی اقدامات کا اعلان کیا، جن کا مقصد انشورنس کے دعوے کےتصفیے کو تیز کرنا اور طریقۂ کار کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں ایل آئی سی نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا جی ’’ایل آئی سی متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پرعزم ہے اور مالی امداد فراہم کرنے کے لیے دعووں کے تصفیے کو تیز کرے گا۔‘‘ رقم کے حصول میں تاخیر اور مشکلات کو کم کرنے کے لیے ایل آئی سی دستاویزات کی ضروریات میں نرمی کی ہے۔ بیمہ کنندہ نے واضح کیا کہ موت کے سرٹیفکیٹ کے بدلے میں، ہوائی جہاز کے حادثے میں پالیسی ہولڈر کی موت کا حوالہ دینے والا کوئی بھی سرکاری ریکارڈ قبول کر لیا جائے گا۔ مزید برآں مرکزی یا ریاستی حکومت یا ایئر لائن حکام کی طرف سے ادا کیے گئے معاوضے کے ثبوت کو بھی موت کا درست ثبوت سمجھا جائے گا۔

متاثرین کے خاندانوں کو جلد از جلد مالی مدد کو بنایا جا رہا ہے یقینی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایل آئی سی آف انڈیا نے دعویداروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بہت سی رعایتوں کا اعلان کیا ہے… سرکاری ریکارڈ میں موجود کوئی بھی ثبوت یا حکام کی طرف سے ادا کردہ معاوضے کو بھی موت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا۔‘‘ ان اقدامات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ خاندانوں جلد از جلد مالی مدد مل سکے۔

پرائیویٹ انشورنس کمپنی بجاج الیانز نے بھی اسی طرح کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بیمہ کمپنیوں کا یہ قدم اس مشکل وقت میں متاثرین کے اہل خانہ کے لیے کافی سہولت پیدا کرے گے۔ دریں اثناحادثے کا شکار ہوئے طیارے کا بلیک باکس حکام کو مل گیا اور اس حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش لگاتار جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read