Bharat Express DD Free Dish

Air India plane crash: ٹاٹا گروپ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے کیا 1 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان، زخمیوں کی دیکھ بھال کی بھی لی پوری ذمہ داری

ٹاٹا گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں چندر شیکرن نے کہا کہ ٹاٹا گروپ اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام لوگوں کے طبی اخراجات برداشت کرے گا۔

ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکرن نے جمعرات کو ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن پرواز AI 171 کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ٹاٹا گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں چندر شیکرن نے کہا کہ ٹاٹا گروپ اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام لوگوں کے طبی اخراجات برداشت کرے گا اور ساتھ ہی اس بات کو یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ انھیں ضروری دیکھ بھال اور مدد ملے۔

ٹاٹا گروپ نے جاری کیا بیان

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ ٹاٹا گروپ بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی تعمیر میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ ٹاٹا گروپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ’’ایئر انڈیا فلائٹ 171 سے متعلق المناک واقعہ سے ہمیں گہرا دکھ ہوا ہے۔ اس وقت ہم جس غم کو محسوس کر رہے ہیں اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری تعزیت اور دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جو زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’ہم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ اس سے قبل چندر شیکرن نے طیارہ حادثے پر گہرے غم کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ایئر لائن کی بنیادی توجہ تمام متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنے پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم جائے وقوعہ پر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی مدد اور متاثرہ لوگوں کو تمام ضروری مدد اور دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘

ہم ابھی بھی تفصیلات کی چھان بین کر رہے ہیں: ایئر انڈیا

احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI 171 دوپہر کو گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز میں 242 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے AI-171 کے لیے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر 1800 5691 444 جاری کیا ہے۔ ایئر انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ’’فلائٹ AI171 احمد آباد سے لندن گیٹ وِک جا رہی تھی۔ یہ آج 12 جون کو حادثے کا شکار ہو گئی۔ ہم ابھی تفصیلات کی جانچ کر رہے ہیں اور اس معاملے میں مزید معلومات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر شیئر کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read