Bharat Express DD Free Dish

Kabir Jayanti: وزیر اعظم مودی نے سنت کبیر داس کو پیش کیا خراج عقیدت، کہا-معاشرے کی اصلاح کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش

کبیر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سنت کبیر داس کو سماجی ہم آہنگی اور اصلاح کی ایک لازوال علامت کے طور پر یاد کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی

کبیر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سنت کبیر داس کو سماجی ہم آہنگی اور اصلاح کی ایک لازوال علامت کے طور پر یاد کیا، جن کے الفاظ آج بھی ہندوستانیوں کے دلوں میں گونجتے ہیں۔ 15 ویں صدی کے بھکتی شاعر اور مصلح سنت کبیر نے اپنے لاجواب دوہوں کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے دوہوں میں روحانی مساوات اور سماجی آہنگی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ان کے دوہے سادگی مگر پرکاری کے لیے مشہورہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’سنت کبیر داس جی کو ان کے یوم پیدائش پر میں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنھوں نے اپنی پوری زندگی سماجی ہم آہنگی کے لیے وقف کی تھی۔ ان کے شعروں میں جہاں الفاظ کی سادگی ہے، وہیں جذبات کی گہرائی بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہندوستانی نفسیات پر ان کا گہرا اثر ہے۔ معاشرے میں پھیلی برائیوں کو دور کرنے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

پوسٹ میں شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے سنت کبیر کی میراث پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا ’’کبیر داس جی نے سماجی تعمیر پر مضبوطی سے کام کیا ہے، وہ اپنے وقت سے بہت آگے تھے، اس وقت جب دنیا جدوجہد کر رہی تھی، سنت کبیر داس نے امن اور اتحاد کا پیغام دیا۔وزیر اعظم نے کبیر کے دوہوں میں سے ایک دوہا بھی پیش کیا، جس کا مفوہم ہے کہ کسی سادھو کی ذات مت پوچھو، بلکہ اس سے اس کے علم کے بارے میں معلوم کرو۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read