Mumbai Indians VS Gujarat Titans Eliminator: ممبئی انڈینس نے گجرات ٹائٹنس کو ایلیمینیٹرمیچ میں 20 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ممبئی کی ٹیم نے دوسرے کوالیفائرمیں داخلہ حاصل کرلیا ہے، جہاں اس کا سامنا پنجاب کنگس سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنس آئی پی ایل سے باہرہوگئی ہے۔ ایلیمینیٹرمیچ میں ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 228 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کیا تھا۔ جواب میں گجرات ٹائٹنس آخری اووروں تک چلے میچ میں 208 رن ہی بناسکی۔ اس میچ میں روہت شرما اور سائی سدرشن نے زبردست نصف سنچری اننگ کھیلی۔
دوسرے کوالیفائرمیں ممبئی انڈینس اب دوسرے کوالیفائر میں پہنچ گئی ہے۔ ممبئی کا سامنا کوالیفائر-2 میچ میں یکم جون کو پنجاب کنگس سے ہوگا۔ نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ایلیمینیٹرمیچ میں گجرات ٹائٹنس کو 228 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ گجرات ٹائٹنس کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ کپتان شبھمن گل صرف ایک رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سائی سدرشن اور کسل مینڈس نے مل کر64 رن جوڑے، لیکن مینڈس 20 رن بنا کراوٹ ہوگئے۔ سائی سدرشن نے واشنگٹن سندرکے ساتھ مل کر 84 رنوں کی زبردست پارٹنرشپ کی، لیکن گجرات کی جیت کو یقینی نہیں بناسکے۔ واشنگٹن سندر نے 24 گیندوں میں 48 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ سندرکے آوٹ ہونے کے بعد گجرات ٹائٹنس نے مسلسل وقفے پروکٹ گنوائے۔ شیرفان ردرفورڈ 24 رن اور شاہ رخ خان 13 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ وہیں راہل تیوتیا سیٹ ہونے کے باوجود صرف 16 رن بناپائے۔
سائی سدرشن پربھاری پڑگئے روہت شرما
سائی سدرشن نے ایلیمینیٹرمیچ میں 49 گیند میں 80 رنوں کی اننگ کھیل کرگجرات کی جیت کی امیدوں کوبنائے رکھا تھا۔ سدرشن نے اپنی اننگ میں 10 چوکے اورایک چھکا لگایا۔ مگران کی یہ زبردست اننگ، روہت شرما کے 81 رنوں پرحاوی نہیں ہوپائی۔ روہت نے 50 گیندوں میں 81 رن بنائے تھے، جس کے دوران انہوں نے 9 چوکے اور4 چھکے لگائے۔
سدرشن کی کوششوں پربمراہ نے پانی پھیرا
اس کے بعد باری گجرات ٹائٹنس کی تھی، جسے یہ جیت درج کرنے کے لئے ریکارڈ ہدف حاصل کرنا تھا، لیکن اس کی شروعات ہی خراب رہی، جب چوتھی گیند پرہی کپتان شبھمن گل کو ٹرینٹ بولٹ (2/56) نے آوٹ کردیا۔ یہاں سے سائی سدرشن نے محاذ سنبھال لیا اوراس سیزن میں اپنی شاندار بلے بازی کے سلسلے کوایلیمینیٹرمیچ میں بھی جاری رکھا۔ سدرشن نے ایک اور بہترین نصف سنچری لگائی اوراس دوران انہیں کسل مینڈس اور واشنگٹن سندرکا ساتھ ملا۔ خاص طور پر واشنگٹن سندرکے ساتھ ان کی 84 رنوں کی شراکت داری میچ بدلتی ہوئی نظرآئی۔ سدرشن اورسندر(48) کی شراکت خطرناک ثابت ہورہی تھی، لیکن پھرآئی وہ گیند، جس نے میچ کا رخ بدل دیا۔ یہ 14 واں اوورتھا، جب بمراہ اپنا تیسرا اوورکررہے تھے۔ اس اوورکی چوتھی گیندوں کا سامنا واشنگٹن سندرکررہے تھے، لیکن بمراہ (1/27) کی ایک ایسی یارکرسے ان کا سامنا ہوا، جس کا کوئی جواب نہیں تھا۔ اسٹمپس گرے اورسندربھی پچ پرگرگئے۔ ساتھ ہی گجرات کی امیدیں بھی ٹوٹ گئیں۔ پھردو اووربعد سدرشن بھی بولڈ ہوگئے اوراس کے بعد گجرات واپسی نہیں کرپائی۔ کل ملاکر20 اوورمیں ٹیم 208 رن ہی بناسکی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


