وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران جمعہ کو پٹنہ ہوائی اڈے پر چودہ سالہ کرکٹر ویبھو سوریاونشی اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پنڈال سے روانگی سے قبل نوجوان اور اس کے اہل خانہ سے گرم جوشی سے بات چیت کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’پٹنہ ہوائی اڈے پر نوجوان کرکٹنگ سینسیشن ویبھو سوریاونشی اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔ ان کی کرکٹ کی مہارت کی پوری ملک میں تعریف کی جا رہی ہے! ان کے مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں۔‘‘
واضح رہے کہ اس سے قبل اس ماہ کے شروع میں وزیر اعظم مودی نے بہار میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے سوریاونشی کی آئی پی ایل 2025 سیزن کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی تھی۔ ساتھ ہی انھوں نے مشق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جو زیادہ کھیلے گا وہ زیادہ چمکے گا‘‘۔
At Patna airport, met the young cricketing sensation Vaibhav Suryavanshi and his family. His cricketing skills are being admired all over the nation! My best wishes to him for his future endeavours. pic.twitter.com/pvUrbzdyU6
— Narendra Modi (@narendramodi) May 30, 2025
ویبھو سوریاونشی: ہندوستانی کرکٹ کا ابھرتا ہوا ستارہ
صرف 14 سال کے ویبھو نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سنچری لگانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن چکے ہیں۔ راجستھان رائلز نے انھیں گزشتہ سال کی نیلامی میں 1.1 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ آئی پی ایل کے سات میچوں میں اس نوجوان نے 252 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ ویبھو نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 35 گیندوں پر سنچری بنا کر سرخیوں میں جگہ بنائی تھی، جب انھوں نے یوسف پٹھان کا کسی ہندوستانی بلے باز کے ذریعے آئی پی ایل میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

